یوم حق خود ارادیت پر سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں

مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی ادائیگی یو این او کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔آغاحسین مقدسی
 5جنوری اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کشمیری عوام کااپنے مستقبل کے فیصلے کیلئے حق خوداداریت کی قراردادمنظورہونے کی یادگارہے
دنیا بھر کی خواتین وجود حضرت فاطمہ زہراؑ کی ممنون احسان ہیں، خانوادہ رسالتؐ کے فرندز اولین امام حسنؑ مرسل اعظم ؐ کی سیرت کے مکمل آئینہ دار تھے
 دین و وطن کی خاطر خون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،جمعہ12جنوری کو یوم شہداء حسینی محاذمنایاجائیگا
ہمارا لائحہ عمل خطِ آقائے موسوی کے مطابق اپنے حقوق کیلئے پرامن عملی جدوجہد ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے کامحفل انوارسے خطاب

راولپنڈی ( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ کشمیریوں، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی ادائیگی کیلئے  اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق استصواب رائے اور حق خود ارادیت کی ادائیگی کے بغیر جنوبی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے خطے بدامنی کی آگ میں جھلستے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 1949کے 5جنوری کادن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیری عوام کواپنے مستقبل کے فیصلے کیلئے حق خوداداریت کی قراردادمنظورہونے کی یادگارہے، تمام قوتیں ذہن نشین رکھیں کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، یہودنے فلسطینیوں اورہنودنے کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کرکے امن کوتہہ وبالاکررکھاہے عالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،مسلم حکمران استعمارکے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں، وطن عزیزمیں حکمران و سیاستدان حصول اقتدارکی جنگ لڑرہے ہیں، اگروہ مخلص ہیں تونیشنل ایکشن پلان کی ہرشق پر عملدرآمدکویقینی بنائیں، پورے ملک میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیاجائے، کالعدم دہشت گردگروپوں اورانکے سہولت کاروں کوآہنی شکنجے میں جکڑاجائے ورنہ خوف کے سائے لہراتے رہیں گے،دنیا بھر کی خواتین وجود فاطمہ زہراؑ کی ممنون احسان ہیں جن کی بدولت پستیوں میں گھری عورتوں کو عظمت و حرمت نصیب ہوئی، خانوادہ رسالتؐ کے فرندز اولین امام حسن مرسل اعظم ؐ کی سیرت کے مکمل آئینہ دار تھے لوگ امام حسنؑ کی صورت جمال محمد ؐ کا نظارہ کرتے تھے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ہیڈکوارٹرمکتب تشیع علی مسجد میں محفل انوار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نیحقوق کیلئے 1984؁ء حسینی محاذکے پرامن ایجی ٹیشن کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سید صفدر علی نقوی اور اشرف علی رضوی سمیت مقدس لہو سے مادر وطن کو گلزار کرنے والے عساکر پاکستان کے سپوتوں،لہو رنگ قربانی سے دہشتگردی کے خلاف اپنی جانیں نچھاور کرنے والے سرفروشوں سمیت بلاتفریق مسلک وملک مرحومین و شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے جمعہ 12جنوری کو ”یوم شہداء محاذحسینی“منانے کااعلان بھی کیا۔ علامہ مقدسینے باورکرایاکہ حکومت بھارتی جارحیت کو عالمی فورموں پر بے نقاب کر کے دنیا کو بتائے کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین کا واحد حل استصواب رائے اور حقِ خود ارادیت کی ادائیگی ہے جسکے بغیرعالمی استعماری قوتیں ان علاقوں کو اپنے مفادات کیلئے  میدان جنگ بنائے رکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شا ہ موسوی کی پالیسی پرعمل پیرا ہو کر عقیدہ و طن پر ہر عقیدہ و طن پر ہر گز کو ئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہمارا لائحہ عمل خطِ آقائے موسوی کے مطابق اپنے حقوق کے لیے پرامن عملی جدوجہد ہے جس کے لیے ہم پوری امانت و دیانت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں لہذا تمام قوتیں ذہن نشین کر لیں کہ دنیا کی کوئی طاقت اپنے مشن اور اہداف سے ہمیں نہیں ہٹا سکتی۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار کیا کہ دین و وطن کی خاطر خون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.