جامعہ المرتضیٰ میں مجلس چہلم و تابوت امام حسینؑ، ہزاروں خواتین کی شرکت ؛ اعمال اربعین کی ادائیگی

ولایت نیوز شیئر کریں

شہادت حسین ؑ آزادی حیات کا ابدی منشور ہے جس سے پوری انسانیت فیضیاب ہورہی ہے۔ سیدہ کرن عابدی
مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ میں مجلس سے خطاب، تابوت امام حسین ؑ کی برآمدگی، اعمال اربعین کی اداکیے گئے۔ کثیرتعدادمیں خواتین کی شرکت
اعمال اربعین ادا کئے گئے، سیدہ بنت الھدی نے صحابی رسول حضرت جابر بن عبد اللہ انصاری کی پہلی زیارت اربعین اور مخدرات کی کربلا واپسی پر خطاب کیا

اسلام آباد (ولایت نیوز) انجمن دختران اسلام، ام البنین ڈبلیوایف،گرلزگائیڈاورسکینہ جنریشن کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ جامعہ المرتضیٰ جی نائن فوراسلام آبادمیں سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کے چہلم کے سلسلے میں مجلس عزا اورتابوت امام حسین ؑ برآمدہواجس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کرکے رسول ؐ خدا کو انکے پیارے نواسے اور دیگر شہدائے کربلا کا پرسہ پیش کیااس موقع پراجتماعی اعمال اربعین ادا کیے گئے اورزیارات امام حسین ؑ تلاوت کی گئی جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر مجلس سے خطاب کرتے خطیبہ سیدہ کرن عابدی نے کہاکہ کہ امام حسین ؑسے محبت عشق رسول ؐ کا تقاضا ہے شہادت حسین ؑ آزادی ئحیات کا ابدی منشور ہے جس سے پوری انسانیت فیضیاب ہورہی ہے،تاریخ انسانی امام حسین ؑ کے صبر استقامت جرات پر آج بھی ششدر و حیران ہے، امام حسین نے اپنی لازوال قربانی سے ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھی جو کبھی حق پرستوں کے حوصلے پست نہیں ہونے دیتا کربلا کا پیغام بیمار قوموں کیلئے نسخہ اکسیر ہے مظلوموں کی ڈھارس ہے ظالموں کیلئے پیغام اجل ہے اسی لئے کشمیر ہو یا فلسطین ہر مظلوم حسین کا نام لے کر ہی موت سے ٹکرانے کا حوصلہ پاتا ہے حسینیت وہ جذبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہادت حسین ؑکی آفاقیت نے ہر زمانے اور ہر علاقے کو متاثر کیا ہے جب تک دنیاقائم ہے ذکر حسین ؑ جاری رہے گا جو محکوموں کو آزادی کیلئے تڑپاتا رہے گااور محروموں کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے گرماتارہے گا۔انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؑ کے خانوادہ ِ اطہار ؑ کی قید و بند کی صعوبتیں دشمنانِ دین کی ذلت کا باعث اور آپ ؑ کی فدا کاری کی پیروی دنیائے انسانیت کی غیرت کا سبب ہے۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین ؑ کے صبر و تحمل اور جرات وشجاعت سے آسمانوں کے فرشتے محوِحیرت ہیں۔

اس موقع پر سیدہ بنت الھدی کی سرکردگی میں اعمال اربعین ادا کئے گئے سیدہ بنت الھدی نے زیارت اربعین پڑھائی اورصحابی رسول حضرت جابر بن عبد اللہ انصاری کی پہلی زیارت اربعین اورخانوادہ رسالت کی مخدرات کی کربلا واپسی کا دردناک احوال بیان کئے۔ مجلس سے طاہرہ بلقیس بخاری، صائمہ سدرہ نقوی اور سیدہ نقوی نے بھی خطاب کیا۔اختتام مجلس تابوت حضرت امام حسین ؑ برآمدہوا۔اور دستر خوان امام حسین ؑ پر عزادار خواتین کی تواضع کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.