پشاور کے کوچے کوچے میں شہزادہ صلح و امن کےتذکرے ؛ یوم امن کی تقاریب

ولایت نیوز شیئر کریں

جشن ولادتِ پرنور حضرت امام حسن ؑ مجتبیٰ ’’عالمی یوم امن‘‘ ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا

نواسہ رسول ؐنے انسانیت کو امن سے رہنے اور دنیا و آخرت میں سرخروئی کا عملی درس دیا۔ محفل سے خطاب

پشاور (ابا مسلم زیدی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر 15 رمضان شہنشاہِ زمین و زمن،امام صلح و امن حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے قائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمی یوم امن ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی مذہبی جوش و جذبے اور ایمانی عقیدت کے ساتھ منایا گیا ۔

اس موقع پر صوبہ بھر میں پشاور، کوہاٹ، شیر کوٹ، پارہ چنار و دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبہ جات میں محافلِ میلاد ، کانفرنسیں ، سیمینار اور دیگر تہنیتی تقریبات منعقد ہوئیں۔ دن کا آغازسحری کے وقت تلاوتِ کلام پاک سے ہوا ۔ علماء و ذاکرین نے سیرت امام حسن علیہ السلام پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع پشاور کے زیر اہتمام صوبائی دفتر و امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر خان (علی گل) رسی وٹاں میں جشن یوم امن منعقد ہوا، جشن کا آغاز خطیب آل عباء میر علی عارف زیدی نے تلاوت حدیث کساء سے کیا، علی مسکان، ڈاکٹر علی ریحان ، حاجی ساجد علی و سید گل بادشاہ نے گلہائے عقیدت پیش کیے، جشن سے ذاکر خوش بیاں جناب امجد حسین غدیری صاحب نے خطاب کیا، نظامت کے فرائض عالی شان کیانی نے انجام دیے۔ جبکہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کے ناظم الامور آغا عباس علی کیانی، صوبائی کمانڈر مختار فورس ساجد کربلائی ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جواد سعید، صوبائی سیکرٹری تنظیم آغا صادق علی زاہد ، معاون سیکرٹری مالیات زیشان نقوی و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ جشن کی صدارت مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے صدر سلمان علوی نے کی۔

خطباء و ذاکرین نے فضیلت و سیرت امام حسن علیہ السلام بیان کیے اور عساکر پاکستان کی کامیابی، دشمنان دین و وطن کی نابودی، مظلومین کشمیر و فلسطین کی آزادی اور جملہ شہداء ملک و ملت کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ۔ جبکہ اختتام جشن پر کیک کشائی و دسترخوان سبز قباء کا اہتمام ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.