قائد کی برسی پر ام البنین ڈبلیو ایف کا اعلامیہ :TNFJ آقای موسویؒ کا گرانقدر ترین ورثہ ہے ، مرکز علیؑ مسجد کے ضابطہ عزاداری پر عمل اورافکار موسویؒ کی پاسداری کیلئے ہر قربانی دینے کا عہد

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام و پاکستان اور حرمتِ قرآن بچانے کیلئے کربلا کو شعار بنانا ہو گا۔ ام البنینؑ ڈبلیو ایف
قوم کی بیٹیاں کربلا کی خواتین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے افکار و کردارِ موسویؒ کے دفاع و پاسداری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی
تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ وطنِ عزیز کا عظیم اثاثہ اور قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کا گرانقدر ورثہ ہے
محرم کے دوران مرکزِ مکتبِ تشیُع تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ علیؑ مسجد کی جانب سے اعلان کردہ ضابطہ عزاداری پر بھرپور عملدرآمد کِیا جائے گا
اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے۔ مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ میں قائدِ ملتِ جعفریہ کی مجلس برسی کا اعلامیہ
ام البنینؑ ڈبلیو ایف، جنریشن، گرلز گائیڈ کی دخترانِ موسویؑ کے ہمراہ مرقدِ قائد پر چادر پوشی اورسلامی پیش کی
مجلسِ برسی سے عالمہ طاہرہ بتول حیدری سمیت ملک کی نامور ذاکرات کا خطاب، کثیر تعداد میں خواتین کی شرکت، پرسہ داری

اسلام آباد ( ولایت نیوز) اسلام و پاکستان اور حرمتِ قرآن بچانے کیلئے کربلا کو شعار بنانا ہو گا، قوم کی بیٹیاں کربلا کی خواتین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے افکار و کردارِ موسویؒ کے دفاع و پاسداری کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی، تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ وطنِ عزیز کا عظیم اثاثہ اور قائدِ ملتِ جعفریہ آقای موسویؒ کا گرانقدر ترین ورثہ ہے جس نے نظریہ پاکستان کو بچایا شیعہ سُنی یکجہتی کو یقینی بنایا اور عقائدِ حقہ کا تحفظ کِیا، افواجِ پاکستان کی توہین پاکستان کی سلامتی و دفاع پر حملے اندر کے دشمن اور بیرونی دشمن کا سب سے مہلک ہتھیار ہیں جن سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو بیدار رہنا ہو گا، محرم کے دوران مرکزِ مکتبِ تشیُع تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ علیؑ مسجد کی جانب سے اعلان کردہ ضابطہ عزاداری پر بھرپور عملدرآمد کِیا جائے گا، اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی اداروں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے، عالمی امن کو بچانے کیلئے اسلاموفوبیا کو روکنا ہو گا۔ اس امر کا اعلان قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی پہلی برسی پر منعقدہ مجلسِ خواتین میں منظور کردہ اعلامیہ میں کِیا گیا۔

مجلس برسی عالمگیر ایامِ ترویجِ افکارِ موسویؒ کے تحت خانوادہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ النجفی و ملتِ جعفریہ کی تمام بیٹیوں کی جانب سے ام البنینؑ ڈبلیو ایف، گرلز گائیڈ، سکینہؑ جنریشن و انجمن دخترانِ اسلام(رجسٹرڈ) کے زیرِ انتظام قائدِ محترم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مجلسِ عزاء و پرسہ داری مرکزی امامبارگاہ جامعۃ المرتضیٰؑ میں منعقد ہوئی جس سے ملک کی نامور ذاکرات نے خطاب کِیا۔

اس موقع پر سکینہؑ جنریشن، گرلز گائیڈ، و ام البنینؑ کی باوردی بچیوں و خواتین نے قائدِ محترم کی تربت پر سلامی پیش کی اور دخترانِ موسویؒ کے ہمراہ چادر پوشی کی۔ سکینہؑ جنریشن کی ننھی طالبات کی اپنے قائد سے محبت دیدنی تھی دیر تک قبرِ قائد سے لپٹ کر روتی رہیں۔

مجلس کا آغاز ذاکرہ شہر بانو نقوی نے تلاوتِ کلام پاک سے کِیا۔ تلاوتِ حدیث کساء اُمِ لیلیٰ مشہدی نے کی۔ لواء زینب موسوی نے اپنے مخصوص انداز میں بہترین فرائضِ نظامت ادا کئے جسمیں قائد کی شخصیت پر عمیق و خوبصورت شعر نذرانہ کئے گئے۔ شذرہ بتول موسوی نے پُرجوش انداز میں خطاب کِیا، ابتہاج زینب موسوی نے نوحہ اکھیاں کھول میرا بابا دھیاں گھبرا گئیاں پڑھ کر قیامت بپا کر دی۔ پوری مجلس میں روحانی رنگ چھایا رہا جسے دخترِ تاج المناظرین عالمہ طاہرہ بتول حیدری نے ولایت کے عنوان پر پڑھ کر چار چاند لگا دیے اور کہا آغا موسویؒ مولا علیؑ کے وہ سچے سپاہی ہیں جن کی خدمات پر معصومین نے انکو بلند ترین مقام سے نوازا۔ ملک کی نامور ذاکرات پروفیسر انجم نگہت زیدی، سیدہ الذاکرات طاہرہ بلقیس بخاری، ذاکرہ ملائکہ غفار، ذاکرہ انجیلہ نے مرثیہ خوانی کی۔

سنگت عزادار القائم، سنگت بحرِ سقائے سکینہؑ و ام البنینؑ دینہ یونٹ نے زبردست ماتمی پرسہ پیش کِیا۔ ام البنینؑ ڈبلیو ایف، گرلز گائیڈ، سکینہؑ جنریشن و انجمن دخترانِ اسلام (رجسٹرڈ) نے ڈیوٹی کے بہترین فرائض سر انجام دیے اور پُرجوش نعروں کی گونج میں اپنے قائد کے عظیم قیمتی ورثہ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کیساتھ مکمل یکجہتی و اعتماد کا اظہار کِیا۔ آخر میں خانوادہ موسویؒ کی جانب سے تمام شرکائے پرسہ کا شکریہ ادا کِیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.