سعودی شیعوں پر ایک بار پھر قیامت گزر گئی ؛حق مانگنے کے جرم میں 41 اہل قطیف کے سر قلم

ولایت نیوز شیئر کریں

ریاض (ولایت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں ایک ہی روز تاریخی پھانسیاں دی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ایک ہی دن میں 81 افراد کے س قلم کئے گئے ہیں ۔ سعودی سلطنت کی حالیہ تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک ہی دن میں اتنے زیادہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے آج (ہفتہ کے روز) اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (WAS) میں شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان افراد نے اغوا، تشدد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ وغیرہ سمیت کئی “جرائم” کا ارتکاب کیا تھا، اور پھر الزام کی اطلاع ملنے کے بعد انہیں پھانسی دے دی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ یہ گمراہ لوگ شیطان کے پیروکار ہیں اور غیر ملکی انحصار اور ملک سے خیانت جیسے گمراہ اور منحرف خیالات کے حامل ہیں اور یہ دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سزائے موت پانے والوں میں 41 شیعہ افراد ہیں جن کا تعلق سعودی عرب کے مشرقی علاقے القطیف سے ہے۔

ان افراد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کے لیے پرامن مظاہروں میں شریک تھے اور سعودی فوجی دستوں کی مسلح کاروائی کے مقابلے میں مزاحمت کر رہے تھے، سعودی مزدوروں نے انہیں گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا اور شدید تشدد کے تحت انہیں جھوٹے اعترافات کرنے پر مجبور کیا تھا۔

ایک ساتھ اتنے شیعوں کو ایک دن میں سزائے موت دینا کا واقعہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ رونما ہوا ہے ریاض حکومت نے آخری مرتبہ مئی 2020 میں 38 افراد کو ایک ساتھ پھانسی دی تھی جن میں 32 افراد کا تعلق شیعہ مذہب سے تھا۔

سعودی حکومت اظہار رائے کرنے والے افراد پر جھوٹے الزامات عائد کر کے اور ان سے جھوٹے اعترافات لے کر انہیں سزائے موت دینے میں ید طولیٰ رکھتی ہے۔سعودی حکومت کے ہاتھوں پھانسی پانے والے شیعہ شہداء کے نام درج ذیل ہیں:


۱- موسى جعفر المبيوق
۲-عبد الله ناجي آل عمار
۳-حسن علی آل الشيخ
۴-عقيل حسن الفرج
۵-عبد الله جواد آل نصيف
۶-مرتضی محمد آل موسى
۷-يوسف عبد العظيم آل طريف
۸-محمود عيسى القلاف
۹-هيثم ابراهيم المختار
۱۰-محسن ابراهيم المسبح
۱۱-حسن محمد الفرج
۱۲-علي عاطف آل ليف
۱۳-حسين علي آل خليف
۱۴-جعفر محمد الفرج
۱۵-حسين منصور العبد النبي
۱۶-ماجد علوی القلاف
۱۷-محمد سعود آل جوهر
۱۸-جمال حسن البناوی
۱۹-حسن سلمان آل رضوان
۲۰-حسين أحمد الاوجامی
۲۱-مصطفی علي الخياط
۲۲-علي عباس العوامی
۲۳-احمد عبد الواحد السويكت
۲۴-محمد عباس العافی
۲۵-عقيل حسن آل عبد العال
۲۶-محمد عبدالله السماعيل
۲۷-أحمد زكي آل عبد النبي
۲۸-حسن محمد آل تحيفه
۲۹-جعفر احمد أبو حسون
۳۰-زيد علي آل تحيفه
۳۱-محمد عبد الله آل هزيم
۳۲-مهدي صالح الزنادي
۳۳-علي محمد آل عفيريت
۳۴-محمد علوي الشاخوري
۳۵-امجد محمد العوامی
۳۶-أسعد مكی آل شبر علی
۳۷-حسين منصور الجشی
۳۸-عبد الله محمد البندر
۳۹-حسن هاشم القلاف
۴۰-عبد الله محمد الزاهر
۴۱-یاسین حسین علی البراهیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.