کربلا میں آیت اللہ خامنہ ای شہید و اہل خانہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام و ابو الفضل العباس علیہ السلام میں ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) کی تشییعِ جنازہ کے مراسم عقیدت و احترام اور رقت آمیز ماحول میں ادا کیے گئے۔
مراسمِ تشییع کے دوران شہیدِ سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد بارگاہِ حسینی میں زیارتِ عاشورا کی تلاوت کی گئی اور اور مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔


بدھ کی صبح کربلائے معلی میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے اہلِ خانہ کے جنازوں کی بھی پُرعقیدت تشییعی مراسم منعقد ہوئے، جن میں سوگواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
روضہ امام حسین ؑعلیہ السلام میں مرجعیتِ عالیہ کے نمائندے شیخ عبد المہدی الکربلائی حرم مقدس حسینی کے صحن میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی پر نمازِ جنازہ کی امامت کی ۔
روصہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی، علامہ سید احمد صافی کی اقتداء میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں مؤمنین کی کثیر تعداد، روضۂ مبارک حضرت امام حسین (علیہ السلام) اور روضۂ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے خدام، حوزۂ علمیہ کے اساتذہ و طلبہ، نیز سرکاری، علمی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

