عزاداری پر عائد ناجائز ایس او پیز ختم کی جائیں ؛ ہڈالہ سیداں میں عالمی عشرہ بیمار کربلاؑ کی مجالس و جلوس
دینہ(ولایت نیوز) عزاداری سید و شہداء حضرت امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات اور ذریعہ نجات ہے جس کے موسس حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور امام علی زین العابدین سید سجاد علیہ السلام ہیں اسوہ امام سجاد علیہ السلام پر عمل کر کے ہی انسان منزل عرفان کی اعلی اہداف تک پہنچ سکتا ہے مصائب و آلام میں ثابت قدم رہنا اور ظلم و استبداد کو عمل سے شکست فاش دے کر نابود کر دینا پیروی بیمار کربلا مولا سجاد علیہ السلام میں ہی مضمر ہے عالم اسلام جادہ محمد و ال محمد علیہم السلام پر چل کر طاغوت کو نابود کر سکتا ہے یہ بات علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ دیہہ کونسل ہڈالہ سیداں دینہ کے زیر اہتمام عالمی عشرہ بیمار کربلا کی اختتامی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے امام بارگاہ ہڈالہ سیداں میں کہی ۔
علامہ شفقت علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دعوی ہمیشہ دلیل سے ثابت ہوتا ہے حسینیت کا دم بھرنے والے شیعہ سنی کی بحث دشمن کی سازش ہے جادہ امام حُسین ع پر چل کر ظلم سے ٹکرانے والا ہر مسلمان دنیا و اخرت میں کامیاب رہے گا عالم اسلام کا اتحاد ہی موجودہ حالات میں طاغوت کی نابودی کا سبب بنے گا جو اسوہ رسول ہے ہمارا وہ اصول ہے۔

سید اخلاق حسین نقوی جنرل سیکرٹری تحریک نفاذفقہ جعفریہ دیہہ کونسل ہڈالہ سیداں نے قرارداد پیش کرتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ عزاداران امام حسین علیہ السلام پر ائین پاکستان سے مستصادم ایس او پیز کو فل فور ختم کر کے شیعان امام علی علیہ السلام کو عزاداری کی عبادت میں ریلیف فراہم کرے مجلس عزا سے مولانا سید اوصاف حیدر نقوی ،ذاکر مطیع الحسنین کاظمی، ذاکر اہل بیت بدر اقبال، اور ذاکر سید علی نقی کنگ گجرات نے خطاب کیا اور شبیہ تابوت امام زین العابدین علیہ السلام اور جلوس برآمد کیا گیا ماتمی تنظیم غلامان علی اکبر ع نے زنجیر زنی و ماتم داری بپا کی جلوس اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا امام بارگاہ میں آکر اختتام پذیر ہوا آخر میں ملک و ملت کی کامرانی اور افواج پاکستان کی مکمل کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔






