پشاور: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کا "اہم تنظیمی اجلاس”

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اہم اجلاس

سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی سربراہی میں خط موسوی پر قائم رہینگے

22 رجب یوم صادق آل محمد اور 23 تا 25 رجب ایام باب الحوائج منائیں گے۔ صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ

پشاور(ولایت نیوز) صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ کی کال پر صوبائی کونسل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس صوبائی دفتر و سیکریٹریٹ امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر سردار علی گل رسی وٹاں میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید غضنفر علی شاہ ایڈوکیٹ نے کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز قبلہ میر علی عارف زیدی نے تلاوت کلام پاک سے کیا، بعد ازاں مختلف تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی،اور اہم فیصلے کیے گئے اور آئندہ کیلیے لائحہ عمل طے پایا۔اجلاس کا اختتام قوم ملت کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں پر ہوا،اجلاس میں سرپرست اعلی خیبرپختونخوا سردار ابوالحسن قزلباش، صوبائی نائب صدر اسد علی حسنی،صوبائی سیکرٹری جنرل زیڈ اے جمیل، صوبائی جوائنٹ سیکٹری جواد سعید، صوبائی سیکریٹری تنظیم آغا صادق علی زاہد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران کاظمی، صوبائی سیکرٹری مالیات اظہر علی حسنی، معاون سیکرٹری مالیات زیشان نقوی، صوبائی آفس سیکریٹری احسن رضا اور معاون آفس سیکریٹری عارف زیدی نے شرکت کی۔

اجلاس میں سربراہ تحریک کی خصوصی ہدایت پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی کے قائم کردہ 22 رجب یوم صادق آل محمد اور 23 تا 25 رجب ایام باب الحوائج کے طور پر صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی منائے جانے کا اعلان کیا گیا، شرکاء اجلاس نے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی سربراہی پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور مرکز تشیع علی مسجد سے جاری ہونے والے ہر حکم پر لبیک کہنے کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.