کراچی میں شہادت علیؑ کا مرکزی جلوس کھارا در امام بارگاہ میں اختتام پذیر؛ تحریک کے کارکن قبر زہراؑ کے ماتمی احتجاج کی تیاریوں کیلئے سرگرم

ولایت نیوز شیئر کریں

کراچی (ولایت نیوز) کراچی میں شہادت امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا مرکزی جلوس نشتر پارک میں مجلس عزا کے فورا بعد برآمد ہوا۔

جلوس شہادت نماءش چورنگی سے ہوتا ہوا ایم اے جناح روڈ پر آیا تبت سنٹر پر عزاداروں نے زنجیر زنی اور قمعہ زنی کا پرسہ پیش کیا ۔

بعد ازاں جلوس ایم اے جناح روڈ سے صدر سے ہوتا ہوا کھارادر بڑا امام بارگاہ اختتام پذیر ہوا جہاں عزاداروں نے روزہ افطار کیا ۔

مختار فورس کے رضاکار عزاداروں کی رہنمائی کے لیے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

دوران جلوس ٹی این ایف جے کے ریجنل صدر سید بدر علی ترمذی کی قیادت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکن فردا فردا ایک ایک عزادار کو 8 شوال کے ماتمی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے رہے ۔

اس موقع پر میڈیا نمائندوں و عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی رہنما عمار یاسر علوی نے کہا کہ شعائر عزاداری کے تحفظ کیلئے تحریک کے کارکن ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر میں ازلی دشمن ملوث ہے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت کو موسوی امن فارمولہ اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.