فتح جنگ میں یوم انہدام جنت البقیع
فتح جنگ ۔۔۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ تحصیل کونسل فتح جنگ کے زیر اہتمام 3جولائی بروز پیر 9بجے صبح غلام شبیر حیدری کی رہائش گاہ پر مجلس عزا ہوگی جس سے نامور علمائے کرام اور ذاکرین خطاب کریں گے ۔ مجلس کے اختتام پر مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مشائخ عظام کی قیادت میں ماتمی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگی ۔