جڑواں شہروں میں فقہ جعفریہ کی مساجد میں نماز عید الفطر کے اوقات ؛ فطرانہ کی رقم 300 فی کس ہو گی ، تنظیم شیعہ آئمہ مساجد

ولایت نیوز شیئر کریں

تنظیم شیعہ آئمہ مساجد کی جانب سے جڑواں شہروں میں نماز عید الفطر کے شیڈول کا اعلان
نماز عیدسے قبل 300روپے فی کس فطرانہ ادا کرکے مستحقین کو عید کی خوشی میں شامل کیا جائے۔علامہ علی رضا زیدی

راولپنڈی( ولایت نیوز ) تنظیم شیعہ آئمہ مساجد پاکستان کی جانب سے راولپنڈی اسلام آبادکے جڑواں شہروں میں نماز عید الفطر کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

تنظیم کے ترجمان مولانا ملک حسن قمی کے مطابق میونسپل بوائزہائی سکول نز علی مسجد بی بلاک سٹیلائٹ ٹاؤن میں مفتی سیدباسم عباس زاہری8:30بجے صبح،مسجد و امامبارگاہ دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال راولپنڈی میں علامہ سیدمطلوب حسین تقی  8بجے صبح مرکزی جامع مسجد جعفریہ آئی نائن اسلام آبادمیں علامہ زاہد عباس کاظمی 7:30بجے صبح،قصرامام موسیٰ کاظم آئی ٹن اسلام آباد میں علامہ تصور حسین نقوی8بجے صبح،جامع مسجداہلبیت واہ کینٹ 26ایریا میں علامہ حسین مقدسی  7:30بجے صبح، قصر ابوطالب ؑ مغل آباد راولپنڈی میں علامہ محسن علی ہمدانی8بجے صبح، سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ راولپنڈی میں علامہ زوار حسین مدنی  7:45بجے صبح،مسجد شاہ خراسان واہ کینٹ میں علامہ علی رضا زیدی 8بجے صبح،قصرخدیجۃالکبریٰ ترلائی کلاں اسلام آباد میں علامہ بشارت حسین امامی 8:30بجے صبح، جامع مسجد دربار سخی شاہ چن چراغ میں علامہ سجاد حسین گردیز ی 8بجے صبح، مرکزی شیعہ جامع مسجد ٹیکسلامیں علامہ سید کرارحسین کاظمی 8بجے صبح،جامع علی ظہورمسجدجی سیو ن میں علامہ شہزاد حسین سندی 8بجے صبح،جامع مسجدقصر زینب پیرگروٹی کمال آبا د میں مولانا سید قلب عباس بخاری 7:30بجے صبح،جامع مسجد صاحب العصر والزمان ہون علاقہ چونترہ میں مولانا سید ساجد حسین ہمدانی 7:30بجے صبح،مسجد جعفریہ چہان علاقہ چونتر ہ میں مولانا سید حسنین رضا جعفری 7:30بجے صبح نماز عید الفطر پڑھائیں گے اور خطبہ دیں گے۔

درایں اثناء تنظیم کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضا زیدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال فقہ جعفریہ کے مطابق فطرانے کی رقم 300روپے فی کس مقرر کی گئی ہے لہذا تمام حضرات نماز عید کے قبل فطرانہ ادا کرکے عید کی خوشیوں میں مستحق بہن بھائیوں کو شامل کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.