کربلائے معلی میں باقر العلوم ؑ کا پرسہ
کربلائے معلی (ولایت نیوز) کربلا میں دنیا بھر سے آئے ہزاروں پرسہ داروں نے مجلس و ماتم کرکے نواسہ رسول (ص) سید الشہداء امام حسین ؑ کو ان مسموم فرزند امام محمد باقر ؑ کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔ اس موقع پر امام محمد باقر ؑ کا تابوت بھی برآمد کیا گیا اور عراق کے مختلف ماتمی مواکب نے ماتمداری کی ۔
یاد رہے کہ اس وقت کربلائے معلی میں یوم عرفہ کیلئے دنیا بھر سے شیعیان حیدر کرار کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ کربلائے معلی میں یوم عرفہ کے موقع پر عظیم الشان اجتماع منعقد ہوتا ہے اور اس روز شہ مشرقین امام حسین ؑ کی زیارت کا بے حد ثواب ہے ۔
