آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر آیت اللہ العظمی علی سیستانی کا تعزیتی پیغام

ولایت نیوز شیئر کریں

اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلّہ الوارف)، نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر ایرانی عوام اور تمام مسلمانوں کو تعزیت پیش کی ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم انا للہ وانا الیہ راجعون

نہایت رنج و الم کے ساتھ میں معزز ایرانی قوم اور تمام مسلمانوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم قائد، حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ علیہ) کی شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ حضرتِ عالی مقام کا بلند مرتبہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کی طویل عرصے تک قیادت میں ان کا منفرد کردار سب پر عیاں ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دشمنوں نے ان کی شہادت اور ایران پر وسیع فوجی جارحیت کا ارتکاب اس عزیز ملک کو شدید نقصان پہنچانے کے لیے کیا ہے۔

امید کرتا ہوں کہ عظیم ایرانی قوم اپنی وحدت اور صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھے گی اور جارح قوتوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ شہید کو بلند درجات اور رضوان الہی سے نوازے، اور ان کے فقدان پر غمزدہ تمام افراد کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم عطا فرمائے۔

ولا حول ولا قوة الا بالله العلی العظيم. 11رمضان المبارک 1447ھ (بمطابق 1 مارچ 2026ء) علی حسینی سیستانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.