سانحہ بنوں پر سیکریٹری جنرل تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا ردعمل

ولایت نیوز شیئر کریں

سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ اور بنوں کے مرتکب دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کاری ضربیں پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ علامہ بشارت حسین امامی

پاک فوج نے ضربِ حیدری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو ملیا میٹ کر دیا، سیکریٹری جنرل تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان

دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کیخلاف بھی کاروائی تیز کی جائے۔ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ

دہشت گردی پاکستان اور اسلام پر حملہ ہے، سانحہ ترلائی کلاں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش کو تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ نے ناکام بنایا

دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن تحریکِ نفاذِ فقہِ پجعفریہ کے مطالبے پر عملدرآمد ہے، قوم اب نیشنل ایکشن پلان پر بلا رعایت عملدرآمد کی منتظر ہے

بنوں میں قوم کے سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کر کے دفاعِ وطن کو مضبوط اور دہشت گردوں کو ناکام کر دیا۔ علامہ بشارت امامی

جامع مسجد خدیجہ الکبریٰؑ کے سانحے کے زخمی دم توڑ رہے ہیں اور شہداء میں اضافہ ہو رہا ہے اسی قدر عساکرِ پاکستان، دشمنانِ پاکستان کے خلاف آپریشن میں بھی تیزی آ رہی ہے

بنوں میں فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے

ازلی دشمن بھارت اور اس کے گماشتے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ علامہ امامی

ماہِ رمضان میں قیامِ امن اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے تاکہ دشمنانِ پاکستان و اسلام ناکام ہوں

سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے شہدائے بنوں سمیت تمام شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی اور جملہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی

اسلام آباد ( ) سیکریٹری جنرل تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان علامہ بشارت حسین امامی سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ ترلائی کلاں اسلام آباد اور سانحہ بنوں کے مرتکب دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی کاری ضربوں کو پوری قوم کی امنگوں کی ترجمانی قرار دیا ہے، پاک فوج نے ضربِ حیدری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو ملیا میٹ کر دیا، دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کے مطالبے پر عملدرآمد ہے، دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کیخلاف بھی کاروائی تیز کی جائے، اور نیشنل ایکشن پلان کی ہر شِق پر بِلا رعایت عملدرآمد کیا جائے، دہشت گردی پاکستان اور اسلام پر حملہ ہے، سانحہ ترلائی کلاں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش کو تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ نے ناکام بنایا، قوم دہشت گردوں کو پہچان چکی ہے دہشت گردی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوئی بھی کوشش ناکام بنائی جائے گی، بنوں میں قوم کے سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کر کے دفاعِ وطن کو مضبوط اور دہشت گردوں کو ناکام کر دیا، جامع مسجد خدیجہ الکبریٰؑ کے سانحے کے زخمی دم توڑ رہے ہیں اور شہداء میں اضافہ ہو رہا ہے اسی قدر عساکرِ پاکستان دشمنانِ پاکستان کے خلاف آپریشن میں بھی تیزی آ رہی ہے۔ بنوں میں فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ علامہ بشارت امامی نے کہا کہ ازلی دشمن بھارت اور اس کے گماشتے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان پورے خطے میں امن کے لیے چیلنج ہے جس میں پاک فوج فرنٹ لائن دفاع کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نےکہا کہ ملک بھر میں دہشتگردی کے مذموم واقعات اور ازلی دشمن کی پشت پناہی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے اور اقوامِ متحدہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا جائے۔ علامہ امامی نے بنوں دہشتگرد حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزاد گل فراز اور سپاہی برکت کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ شہدائے سانحہ مسجد خدیجۃ الکبریٰؑ ترلائی کلاں سمیت شہدائے قوم کا خون رنگ لائے گا۔ علامہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ آقائے موسویؒ کا موقف دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ دہشت گرد کا کوئی مکتب و مذہب، رنگ و نسل نہیں ہوتا وہ فقط دہشتگرد ہے جسے کسی مکتب کیساتھ منسلک کرنا بذاتِ خود دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان کے مطابق تمام کالعدم گروپوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے پوری قوم انسدادِ دہشت گردی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ علامہ بشارت امامی نے حکومت سے سانحہ خدیجۃ الکبریٰؑ ترلائی کلاں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے اور دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ماہِ رمضان میں قیامِ امن اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دشمنانِ پاکستان و اسلام ناکام ہوں، سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے شہدائے بنوں سمیت تمام شہدائے پاکستان کے درجات کی بلندی اور جملہ پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.