تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے وفد کا ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت

ولایت نیوز شیئر کریں

علامہ شبیہ الحسن کاظمی کی قیادت میں تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ وفد کی ایرانی سفیر عزت مآب رضا امیری مغدم سے ملاقات

اسلام آباد ( ولایت نیوز) ہیڈ کوارٹر مکتبِ تشیُع سے تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے وفد نے سفارت خانہ ایران اسلام آباد کا تعزیتی دورہ کِیا اور ایران کے سفیر عزت مآب رضا امیری مغدم سے سانحۂ تبریز میں درجۂ شہادت پر فائز ہونے والے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، وزیرِ خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان، سید محمد علی آلِ ہاشم اور دیگر اعلیٰ ایرانی حکام کی المناک شہادتوں پر سربراہ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی اور ملتِ جعفریہ کی جانب سے اظہارِ تعزیت و تسلیت کِیا۔

ٹی این ایف جے کے وفد کی قیادت علامہ سید شبیہ الحسن کاظمی کر رہے تھے، اس موقع پر گلوبل بقیع کمیٹی کے کنوینیئر سید تبیان زیدی اور آغا سید حسنین نقوی البخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علامہ شبیہ الحسن کاظمی نے شہدائے سانحہ تبریز کے علوِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ شبیہ کاظمی نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کے سچے دوست تھے جو برادر ملکوں کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے تھے۔ انہوں نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ رہبرِ تشیُع قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی ہدایات پر ہر آڑے وقت آفات و زلزلوں میں شیعیانِ پاکستان ایرانی عوام کیساتھ کھڑی رہی ہے۔ وفد نے ایرانی سفیر کو دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں یکجہتی اور قلبی تسلیت کا پیغام پہنچایا۔ ایرانی سفیر رضا امیری نے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی عالمی سطح پر عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کِیا اور TNFJ وفد کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کِیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.