
تحریک نفاذفقہ جعفریہ نے عزاداروں کی سہولت کیلئے عزاداری کنٹرول روم قائم کر دیئے
تحریک نفاذفقہ جعفریہ نے عزاداروں کی سہولت کیلئے عزاداری کنٹرول روم قائم کر دیئے
وفاقی و صوبائی حکومتیں کنٹرول روم تشکیل دیکرکر ٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط کریں،ہمارے کنٹرول روم 24گھنٹے کھلے رہیں گے
الیکٹرانک میڈیا پر عشرہ محرم کے دوران رقص و سرور،میوزک،ڈرامے فی الفور بند کئے جائیں۔علامہ بشارت حسین امامی کا محرم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد( ولایت نیوز) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کی مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کا اہم اجلاس مرکزی کنونیرعلامہ راجہ بشارت حسین امامی کی زیرصدارت منعقدہواجس میں محرم الحرام کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔کمیٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری بوعلی مہدی نے اجلاس میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایام عزاء کے عزت و احترام کے پیش نظر اور قوم و ملک کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے حکومتی انتظامات میں تعاون اور عزاداروں کی سہولت کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پانچوں صوبوں بشمول آزاد کشمیرمیں محرم الحرام کے موقع پر کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں جو8ربیع الاول تک کام کرتے رہیں گے۔
ٹی این ایف جے کی مرکزی محرم کمیٹی (عزاداری سیل) کا کنٹرول روم 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔انہوں نے عزاداروں سے کہا کہ وہ کسی بھی ممکنہ مسئلہ کے حل کیلئے فون(051-4410180,4570699,0334-5765679, 0345-5291412 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اجلاس میں ذوالفقارعلی راجہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سید حسن کاظمی پنجاب،علامہ سیدمحمدعلی زیدی آل قاسم سندھ، سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا سردارازاہران جعفری بلوچستان،ساجدحسین کاظمی آزاد کشمیراورپروفیسر ثمر الحسن غفاری گلگت بلتستان کی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے کنوینر مقررکیے گئے جبکہ بیرونی ممالک میں امریکہ کرار حیدر نقوی،علامہ محمدعلی کاظمی، تسنیم عباس،چوہدری عباس،ملک سلمان حیدری نقاش نقوی،زین جعفری ،انگلینڈڈاکٹرایس زیڈ نقوی،زین کاظمی،مجتبیٰ کاظمی، علامہ قاضی غلام عباس،غضنفرمیر،اسحاق شاہ، سید منور کاظمی، فرانس رحمت علی شاہ، علامہ مرتضیٰ علی حیدری ،قطر سید مصورنقوی، جرمنی،شجاع حیدر زیدی، ڈنمارک باواعطی شاہ بیلجئیم علامہ سید درنجف،آسٹریلیا، ارشادسعید،مہدی عسکری،اٹلی انجم بخاری، تاشف نقوی، سیدعترت امیر اسپین علامہ سیدباقرحسین نقوی، چوہدری مرتضیٰ، گریس، باواسیداسدشاہ، ساؤتھ افریقہ سیدسجادشاہ، پرتگال چوہدری ارشد، کینیڈاظل حسین، سائپرس علامہ امیرشاہ، ہونگے جن کے کوائف ٹی این ایف جے کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔
علامہ بشارت امامی نے عزاداران حسین ؑ سے اپیل کی کہ وہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاحسین مقدسی نے قائدملت جعفریہ آغا حامدعلی شاہ موسوی ؒ کی تاسی میں جو ضابطہ عزاداری جاری کیا ہے اس پر پر سختی کیساتھ عملدرآمد کریں اور فرزندِ رسول ؐ کی لازوال اور انمول قربانی کو اُجاگر کرتے ہوئے عزاداری کو ہر شے پر ترجیح دیں۔نیز اتحاد و اخوت کا عملی مظاہرہ کرکے دنیا پر ثابت کردیں کہ ہم تمام مکاتب شیر و شکر ہیں اور مشترکہ دشمن کو ناکام کرنے کیلئے اسکے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔انہوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ وفاقی وزارت ِ داخلہ،وزارتِ مذہبی امور اور سارے صوبوں اور ضلعی سطح پر عزاداری کنٹرول قائم کرنے میں تاخیر نہ کرے اور وہ ٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی عزاداری سیل سے مربوط رہیں اورذرائع ابلاغ پر انکی تشہیر کی جائے تاکہ عزت و احترام اور سکون کیساتھ عزاداری کے پروگرام منعقد ہوسکیں۔
انہوں نے الیکٹرانک میڈیا پر عشرہ محرم کے دوران رقص و سرور،میوزک،ڈرامے فی الفور بند کرنے کا پرزور مطالبہ بھی کیا۔اجلاس میں مرکزی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے عہدیداران علا حیدر،قاسم الحسینی، حاجی مختارشاہ،،ذوالفقار علی راجہ،سید ارشاد نقوی،محمدعباس کاظمی، عاصم جعفری، ابوزیشان نقوی ودیگراراکین کمیٹی نے بھی شرکت کی۔
