نذرو نیاز فرمان خداوندی اورسنت مصطفویؐ ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا یوم صادق آل محمدؐ کا اعلان

ولایت نیوز شیئر کریں

 تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ک22 ا”یوم صادق آل محمدؐ‘منانے کا اعلان؛ آفات سے نجات کیلئے دعاؤں کی اپیل
 اسلام کا پہلا تبلیغی اجتماع دعوت ذو العشیرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ نذرو نیاز فرمان خداوندی اورسنت مصطفویؐ ہے
 امام جعفر صادق ؑ کی نیاز شیعہ سنی کا مشترکہ ورثہ ہے جوخیرو برکا ت کا موجب اور مشکلات سے نجات کی ضمانت ہے، شجاعت بخاری
انسانیت کو کورونا جیسی آفت اور وبا کاسامناہے،نذرکا اہتمام کرکے بارگاہ ایزدی میں گڑگڑا کر دعائیں مانگی جائیں

اسلام آباد ( ولایت نیوز)تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پر 22رجب المرجب کو”یوم صادق آل محمدؐ“ منانے کاعالان کیاہے۔ ہیڈکوارٹرمکتب تشیع ٹی این ایف جے سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اسلام کا پہلا تبلیغی اجتماع دعوت ذو العشیرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ جہاں نذرو نیاز کا اہتمام فرمان خداوندی اور سنت مصطفوی ؐہے وہیں اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کا وسیلہ اور ذریعہ ہے امام جعفر صادق ؑ کی نذر و نیاز شیعہ سنی برادران کا مشترکہ ورثہ ہے یہ نیاز جو پاک و ہند میں کونڈے کے نام سے مشہور ہے اسلامی تعلیمات کی آئینہ دار،گھروں میں خیرو برکا ت کا موجب اور مشکلات سے نجات کی ضمانت ہے، عہد حاضر میں جب انسانیت کو کورونا جیسی آفت اور وبا کاسامناہے یوم صادق آل محمدؐکے موقع پرپوری انسانیت، عالم اسلام اور اہل پاکستان کی سلامتی و تحفظ، عالم اسلام کے مصائب و آلام کے خاتمے،محاذوں پر عساکر پاکستان کی جلد کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

سید شجاعت علی بخاری نے کہا کہ امام صادقؑ کی نیاز اسلامی ثقافت کا اہم جزو رہی ہے اسی لئے عالم اہلسنت ملا  عبدالرحمن جامی نے شواہد النبوۃ میں جعفر صادقؑ کا وعدہ پورا کرنا اور کرامات دکھانا وضاحت سے لکھا ہے یہ نذر ونیاز اس لیے زیادہ مقبول ہوئی کہ امام جعفر صادق ؑنے فرمایا منت کے صیغے پڑھ کر قصد کیا جاے۔ تو مراد پوری ہوتی ہے، رزق میں اضافہ ہوتا ہے مومنین سے محبت بڑھتی ہے، صلہ رحمی کا موقع ملتا ہے پاکیزگی سے کھانا پکانے کا درس ملتا ہے اہل بیتؑ سے محبت بڑھتی ہے، سنی بہشتی زیور سمیت جید علمائے اہلسنت نے اس نیاز کی عظمت و توقیر اور افادیت کو بیان کیا ہے۔

شجاعت بخاری نے کہا کہ رسول خداؐ نے امت مسلمہ کو مشکلات میں قرآن و اہلبیت کا دامن تھامے رکھنے کی وصیت فرمائی تھی آج امت مسلمہ قرآن و اہلبیت سے دوری کے سبب مسائل و مصائب کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہے  لہذا  عالم اسلام کو قرآن و اہلبیت ؑ سے ٹوٹا رشتہ دوبارہ جوڑنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رسول خدا ؐکو اللہ نے اسلام کاپہلا تبلیغی اجتماع نذرو نیاز کا اہتمام کر کے ہی منعقد کرنے کا حکم دیا اور اور اللہ کے محبوب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے”و انذر عشیرتک الاقربین“کے حکم ربانی کے تحت اپنے پیارے چچا حضرت ابو طالب ؑ کے گھر  دعوت ذوا لعشیرۃ کا اہتمام کیا اور پہلی بار کھل کر اسلام کے پیغام کا ابلاغ کیا۔

شجاعت علی بخاری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہر دور کے چیلنجوں کا مقابلہ قرآنی تعلیمات کو حرزجاں بنا کر 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.