آوٗ عباسؑ کی بہن کو شہادت قبر زہراؑ کا پرسہ دیں ؛ لاہور میں 8شوال کا مرکزی جلوس

ولایت نیوز شیئر کریں

شوال -عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع
(ظلم عظیم کیخلاف صدائے احتجاج)

8شوال (1924) تاریخ انسانی کا وہ سیاہ و تاریک دن ہے جس دن عالمی استعماری و سامراجی قوتوں کے نمائندوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قائم قدیم ترین قبرستان جنت المعلیٰ و جنت البقیع میں واقع رحمت اللعالمین رسول خدا کے آباوٗ اجداد ، آئمہ اہلیبیت ؑ ، امہات المومنین ، صحابہ کرام بالخصوص جگر گوشہ رسول الثقلین، خاتون جنت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مزارات و قبور کو شہید کر دیا۔ یہ دن کسی بھی طرح عاشور سے کم نہیں ہے کہ جس دن رسول کریمؐ کی کریمہ بیٹی سید ہ النساء العالمین ؑ کی قبر اقدس سے سایہ تک چھین لیا گیا جس پر آج تک گنبد خضرٰی بھی اشکبار ہے۔

اس سانحہ سے گنبد جضرٰی ہے پرملال ، لختِ دلِ رسولؐ کی تربت ہے خستہ حال

اس ظلم عظیم کے خلاف آواز احتجاج بلند کرنا یقیناًہر کلمہ گو اور محبِ محمد و آل محمد ؐ کا فرض ہے لہٰذا حسبِ فرمان قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی ہر سال 8شوال کے دن کو عالمگیر یومِ انہدامِ جنت البقیع کے طور پر منایا جاتا ہے جسمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ماتمی احتجاجی جلوس منعقد کیئے جاتے ہیں۔

حسبِ سابق ،لاہور میں امسال بھی 8 شوال (بمطابق چاند) بوقت 02:30بجے سہ پہر مسافر خانہ دربار بی بی پاک دامن ؑ سے پریس کلب لاہور تک پر امن ماتمی احتجاجی جلوس برآمد ہو گا ۔

آپ سے التماس ہے کہ اس ماتمی جلوس میں شامل ہو کر جناب سیدہ ؑ طاہرہ کو پرسہ دیں اور مزارات مقدسہ کی تعمیرِ نو اور عظمتِ رفتہ کی بحالی کے عالمگیر مطالبے میں اپنی آواز شامل کر کے اجر رسالت ادا کریں۔

آج پھر گنبدِ خضرٰی نے دعا مانگی ہے ، کاش زہرا ؑ کی لحد تک میرا سایہ جائے

والسلام

یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی ، ٹی این ایف جے .لاہور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.