
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کااجلاس طلب کر لیا گیا
اسلام آباد(ولایت نیوز )سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے سید شجاعت علی بخاری نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی ہدایت پرتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی سپریم کونسل کا اہم اجلاس جمعہ11اگست کو ہیڈکوارٹرمکتب تشیّع میں طلب کرلیا ہے ۔
تحریک کے مرکزی ترجمان کے مطابق اجلاس میں آمدہ پروگراموں ،تنظیمی امور اور قومی و ملکی صورتحال پر غور وخوض کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران ،ذیلی شعبہ جات کے سربراہان اورملک بھرسے مندوبین اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Ma sha Allah .Tnfj haqqiqi Tor part millat ki khidmat KAR rahi hai