نئی عزاداریوں پر مطلق پابندی اور چاردیواری میں مجالس کے خلاف مقدمات آئین سے انحراف ہے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں حسن کاظمی صبیح شیزای ذوالفقار نقوی کی پریس کانفرنس

ولایت نیوز شیئر کریں

*عزاداری بنیادی و آئینی حق ہے جس پر کوئی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ *
ٹی این ایف جے کا چودہ نکاتی ضابطہ عزاداری ایام عزا کا مکمل چارٹر اور امن و امان کی ضمانت ہے۔ جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب
محرم الحرام میں نئی عزاداریوں پر مطلق پابندی اور چاردیواری میں مجالس کے خلاف مقدمات آئین سے انحراف ہے۔ ٹی این ایف جے پنجاب
حکومت کا عزاداری پر پابندیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنا عدل و انصاف کا قتل ہے۔ جنرل سیکرٹری ٹی این ایف جے پنجاب
کالعدم گروپوں کو مسلمہ مکاتب کا نمائندہ بنا کر سرکاری کمیٹیوں اجلاسوں میں بٹھانا نیشنل ایکشن پلان سے مذاق ہے
عزاداری کے پروگراموں کو 21 مئی 85 کے موسوی جونیجو معاہدے کی روح کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے
کسی بھی مکتب فکر کو امتیازی قوانین کا نشانہ بنانا ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہے۔ حسن کاظمی ، علامہ صبیح شیرازی ، ذوالفقار حیدر نقوی کا دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

لاہور ( ولایت نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی نے کہا ہے کہ عزاداری بنیادی و آئینی حق ہے جس پر کوئی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ ٹی این ایف جے کا چودہ نکاتی ضابطہ عزاداری ایام عزا کا مکمل چارٹر اور امن و امان کی ضمانت ہے۔ محرم الحرام میں نئی عزاداریوں پر مطلق پابندی اور چاردیواری میں مجالس کے خلاف مقدمات آئین سے انحراف ہے۔ حکومت کا عزاداری پر پابندیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو تسلیم نہ کرنا عدل و انصاف کا قتل ہے۔ کالعدم گروپوں کو مسلمہ مکاتب کا نمائندہ بنا کر سرکاری کمیٹیوں اور اجلاسوں میں بٹھانا اور حکومتی عہدیداران کا کالعدم گروپوں کے رہنماوں کے ڈیروں پر حاضریاں دینا نیشنل ایکشن پلان سے مذاق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حسن کاظمی کے ہمراہ ٹی این ایف جے اور محرم کمیٹی عزاداری سیل کے سینئر صوبائی عہدیداران موجود تھے جن میں صوبائی سیکرٹری ٹی این ایف جے سید ذوالفقار حیدر نقوی، علامہ صبیح حیدر شیرازی، علامہ رضوان حیدر ترابی، سید شاہد عباس کاظمی ,مولانا اسد نقوی و دیگر شامل تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن کاظمی کا کہنا تھا کہ غیرآئینی قوانین بنا کر مسلمہ مکاتب میں سے کسی ایک کو بھی امتیازی سلوک کا نشانہ بنانا اور مذہبی آزادیوں پر قدغنیں لگانا وطن عزیز پاکستان کے نظریہ اساسی سے انحراف اور ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کیلئے لاتعداد قربانیاں پیش کی گئیں ضرورت پڑی تو اسے اسلامی کے بجائے فرقہ وارانہ سٹیٹ بنانے کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کے چودہ نکاتی ضابطہ عزاداری کے نکات کا تجدید اعلان کیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عزاداری کے پروگراموں کو 21 مئی 1985 کے موسوی جونیجو معاہدے کی روح کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.