جامعہ المرتضی میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے مفسرہ قرآن عبیدۃ الزہرا موسوی ایڈووکیٹ خطاب فرمائیں گی
اسلام آباد ( ولایت نیوز) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں کی یاد میں ام البنین ڈبلیو ایف سکینہ جنریشن گرلز گائیڈ اور انجمن دختران اسلام کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جامع المرتضی جی نائن فور اسلام اباد میں عشرہ محرم کی تیسری مجلس صبح 10 بجے منعقد ہوں گی۔مجالس عزا سے مفسرہ قرآن مؤلفہ مصابیح الجنان ، مترجم فتویٰ عزا رئیستہ انوار العلوم فضہ للبنات سیدہ عبیدۃ الزہرا موسوی ایڈووکیٹ خطاب جبکہ سیدۃ الذاکرات سیدہ طاہرہ بلقیس بخاری مرثیہ خوانی کرینگی.

