بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کیخلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر ملک گیر ’ یوم یکجہتی محافظین وطن ‘
ملک بھر میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلیاں ، دعائیہ اجتماعات
بھارت مئی جنگ میں بدترین شکست کا داغ مکروہ دہشت گردی کے ذریعے دھونا چاہتا ہے ، علامہ حسین مقدسی سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ
فتنہ خوار ج اور فتنہ ہندوستان کو جواب جذبہ حسینیت سے دینا ہوگا ، خط موسوی ؒ پر چلتے ہوئے پاکستان پر ہر حملے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار رہیں گے ، علامہ بشارت امامی
دہشت گردی کا علاج موسوی امن فارمولہ میں پوشیدہ ہے کامیابی پاک فوج کے مقدر میں لکھ دی گئی ہے ، بلوچ رہنما سردار طارق جعفری کا پریس کلب پر خطاب
ملک دشمنوں کے خلاف شیعہ سنی بلوچی پنجابی سندھی کشمیری پختون مہاجر ہزارہ ایک ہیں ، حسن کاظمی کا مری روڈ پر خطاب
ملکی سالمیت کیخلاف کسی بیانیے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، صوبائی سرپرست خیبر پختونخواہ سردار ابو الحسن قزلباش
راولپنڈی پریس کلب سے نکالی گئی ریلی کی قیادت مرکزی نائب صدر باوا فرزند علی شاہ ، بلوچ رہنما طارق جعفری، عدنان بخاری ، ملک فخر ، منظر زیدی اور دیگر رہنماؤں نے کی
، لہتراڑ روڈ اسلام آباد ، پشاور پریس کلب ، جامعۃ المشیر واہ کینٹ ، کراچی شاہ فیصل کالونی ، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ ، کرشن نگر لاہور، ممتاز آباد ملتان سمیت ملک بھر میں اجتماعات
اسلام آباد (ولایت نیوز) بلوچستان میں فتنہ خوار ج اور فتنہ ہندوستان کے دہشت گرد حملوں کیخلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کی کال پر اتوار کو ملک بھر میں ’ یوم یکجہتی محافظین وطن ‘ منایا گیا ، اس موقع پر پاکستان کے تمام شہروں میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کیلئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ریلیاں نکالی گئیں اور شہدائے وطن کی بلندی درجات کیلئے دعائیہ محافل منعقد ہوئیں۔

’یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے‘ کے نعروں کی گونج میں نکالی جانے والی ریلیوں میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کوئی دہشت گردی حسینیت کے جذبے سے سرشار پاکستانی قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتی ، بڑی ریلیاں راولپنڈی پریس کلب ، لہتراڑ روڈ اسلام آباد ، پشاور پریس کلب ، جامعۃ المشیر واہ کینٹ ، کراچی شاہ فیصل کالونی ، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ ، کرشن نگر لاہور، ممتاز آباد ملتان سے نکالی گئیں ۔


جامعۃ المشیر واہ کینٹ میں دعائیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ بھارت مئی جنگ میں بدترین شکست کا داغ مکروہ دہشت گردی کے ذریعے دھونا چاہتا ہے ، بیرونی امداد پر پلنے والے دہشت کے بیج بونے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں ، عالمی ادارے بھارتی شرانگیزیوں کا نوٹس لیں بھارتی شر انگیزیاں دنیا کو ایٹمی جنگ میں جھونک سکتی ہیں ، انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ خوار ج اور فتنہ ہندوستان کوجذبہ حسینیت سے جواب دینا ہوگا ۔

اسلام آباد قصر خدیجۃ الکبری ؑ میں خطاب کرتے ہوئے ٹی این ایف جے کے سیکرٹری جنرل علامہ بشارت امامی نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کی سپورٹ کرنی والی کالی بھیڑوں کی بیخ کنی کی جائے ، پاک فوج بار پھر آپریشن بنیان مرصوص کی طرح سرخرو ہوگی ،ہر محب دین و وطن کو افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا ۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ خط موسوی ؒ پر چلتے ہوئے پاکستان پر ہر حملے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار رہیں گے ۔

راولپنڈی پریس کلب سے نکالے جانے والی ریلی کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی نائب صدر مخدوم سید فرزند علی شاہ ، صوبائی رہنما حسن کاظمی ، شوکت عباس جعفری ، علامہ اجلا ل حیدر القمی ، سٹی صدر عدنان بخاری ، ماتمی سالار منظر زیدی اور دیگر رہنماؤں نے کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے رہنما سردار طارق احمد جعفری نے کہا کہ دہشت گردی کا علاج موسوی امن فارمولہ میں پوشیدہ ہے ،بلوچستان کے غیرت مند بیٹے بھارتی حملے کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ، انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حیدری جذبہ سے سرشار سرفروش دشمن کے لشکر کیلئے ابابیل ثابت ہوں گے ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب کے رہنما سید حسن کاظمی نے کہا کہ سوہنی دھرتی پر حملہ آور ملک دشمنوں کے خلاف شیعہ سنی بلوچی پنجابی سندھی کشمیری پختون مہاجر ہزارہ ایک ہیں ۔ پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سرپرست خیبر پختونخواہ سردار ابو الحسن قزلباش نے کہا کہ ملکی سالمیت کیخلاف کسی بیانیے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تنہا نہیں پوری قوم ساتھ کھڑی ہے ، مظاہرے سے مولانا علی عارف زیدی ، جواد حیدر سعید ، اسد علی حسنی نے بھی خطاب کیا ۔
مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اسلام آباد کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت چیئر مین محمد عباس کاظمی ، سید حیدر بخاری ، سید جروان محمد کاظمی ، راجہ ایقان علی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ خوارج و الہندوستان کا واحد علاج : پاک فوج کی ضرب حیدری ہے ۔ ہیڈ کوارٹر مکتب تشیع میں آمدہ اطلاعات کے مطابق ملتان ، سکھر، ڈیرہ غازی خان ، لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات ، کوہاٹ ، ہری پور، جیکب آباد ، لاڑکانہ میں بھی افواج پاکستان سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ۔
