پشاور: صغیر کربلا کی آمد کا جشن

ولایت نیوز شیئر کریں

سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر قائد ملت جعفریہ کے قائم کردہ عالمی عشرہ اجر رسالت کی مجالس و محافل کا سلسلہ جاری و ساری، اس مناسبت سے 9 رجب آمد پرنور شہزادہ علی اصغر کے موقع پر ذاکر صغیر کربلا نقیب مہدی کی جانب سے مختار جنریشن پشاور کے زیرِ اہتمام سالانہ جشن باب الحوائج کا انعقاد ہوا، شہر بھر سے بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ننھے ثنا خواں علی حجاش ، علی حسان ، واصف علی نے صغیر کربلا فاتح کربلا باب الحوائج علی ابن الحسین الاصغر علیہ السلام کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ نظامت کے فرائض خادم فرش ولا ذاکر نقیب مہدی نے سر انجام دیے، جشن میں صوبائی کمانڈر مختار فورس خیبرپختونخوا حاجی ساجد علی کربلائی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخواہ کے معاون آفس سیکریٹری قبلہ میر علی عارف زیدی، مختار ایس خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی صدر حیدر علی صفدر علی یاور علی اور دیگر عمائدین تحریک نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جبکہ جشن کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.