بھکر: آغا علی عابد نقوی کی رسم قل ادا کردی گئی ؛ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی عمائدین کی شرکت
بھکر( ولایت نیوز ) تحریک تحفظ ولاء و عزا و حرمت سادات کے سر پرست اعلیٰ مصور غم حجۃ الاسلام آغا۔سید علی حسین نجفی اور کمانڈر مختار فورس سرگودھا ریجن آغا سید علی اکبر کے بھائی،آغا مراتب حسین آغا میثم عباس کے والدآغا سید علی عابد نقوی مرحومؤ کی قل خوانی شیعہ جامع مسجد محلہ سادات بھکر میں سوموار کو ادا کردی گئی ـ
رسم قل میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی سینر نایب صدر باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی اور مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت خطیب فاتح فرات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے خصوصی شرکت کی اور مرحوم کی بلندی درجات لۓ دعا و پسماندگان سے اظہار تعزیت و تسلیت کیا اور سربراہ تحریک علامہ آغا سید حسین مقدسی کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ آغا مقدسی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم آغا عابد شریف النفس شخصیت کے مالک اور عزادار حسین تھے، مختار فورس کے لیے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،
حجۃ الاسلام آغا سید علی حسین نجفی نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عمائدین سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بھکر کے ضلعی صدر مرید باقر خان،سٹی کمانڈر محمد رمضان اور دیگر رھنما بھی موجود تھے۔
عمائدین تحریک نے قصر زینبؑ پر حاضری دی اور مختار فورس کے ریجنل آفس کا دورہ بھی کیا۔
تحریک کے وفد نے ہستال فتہ جنگ میں معروف عزادار سردار نور خان مرحوم کی بہو اور سردار توقیر عباس کی زوجہ کی وفات پر اظاہر تعزیت کیا ۔

