امریکہ : اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز ، سعودی ایمبیسی ، وائٹ ہاؤس کے سامنے انہدام جنت البقیع کے خلاف احتجاجی پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی
واشنگٹن ڈی سی(ولایت نیوز) 8شوال عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے کارکنوں نے امریکہ کی مقامی تنظیموں البقیع آرگنائزیشن، خاتون جنتؑ ٹرسٹ ، مختارآرگنائزیشن کی معاونت سے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز نیویارک ، سعودی ایمبیسی واشنگٹن ، وائٹ ہاوس کے علاوہ مختلف امام بارگاہوں اور اسلامک سنٹرز میں ماتمی و احتجاجی پروگرام ترتیب دیئے ہیں ۔جن میں اسلام کی مقدس ہستیوں کے مزارات کی مسماری کے خلاف آوا ز احتجاج بلند کی جائے گی اور عالمی اداروں پر زور دیا جائے گا کہ وہ سعودی عرب کا پابند کریں کہ اسلامی ورثہ جو پوری انسانیت کی میراث ہےکو تباہ کرنے سے باز آئے اور مسمار شدہ مزارات و مقامات کی عظمت رفتہ بحال کی جائے ۔
واشنگٹن ڈی سی سعودی ایمبیسی تا وائٹ ہاؤس
Washington D.C.
Day/ Date : Friday, 22 June
Time : 2:30 PM to 6:00 PM ETD
Place : At front of Saudi embassy Washington
نیویارک بالمقابل اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز
New York
Day/ Date : Saturday, 23 June
Time : 1:00 PM to 5:00 PM
Place : At front of United Nations, New York
درگاہ باب الحوائج ؑ نیو جرسی
New Jersey
Day/ Date : Saturday, 23 June
Time : 8:00 PM
Place : Dargah Babul Hawaij, New Jersey