عزاداری بنیادی حق ہے، درباربری امام ؒ میں ماتمی جلوس پر شیلنگ، عزاداروں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، علامہ بشارت امامی ؛ عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین کمیٹی کا اجلاس
دنیائے مظلومیت سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین منایا جائیگا۔ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ
شہادتِ حضرت علیؑ پر عملی اتحاد کا مظاہرہ لائقِ تحسین ہے، وحدت و اخوت مسلمانانِ عالم کا سب سے بڑا اسلحہ ہے۔ علامہ راجہ بشارت امامی
عزاداری ہمارابنیادی حق ہے، درباربری امام سرکارمیں ماتمی جلوس عزاء پر شیلنگ، عزاداروں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہے
امتِ مسلمہ کا اندرونی انتشار مصائب و آلام کا سبب ہے۔ سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے کا یوم القدس حمایتِ مظلومین کمیٹی کے عہدیداران سے خطاب
اسلام آباد( ولایت نیوز) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہا ہے کہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے قائم کردہ جمعۃ الوداع 25 رمضان المبارک کو عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین کے موقع پر قبلۂ اول کی بازیابی اور کشمیر و فلسطین سمیت دنیائے مظلومیت کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر پُرامن احتجاج بلند کر کے دینی و ایمانی فریضہ ادا کِیا جائیگا، عالمِ اسلام کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے عالمی استعمار اور اسکے آلہ کاروں سے عملی بیزاری اور دنیائے مظلومیت کی کھل کر حمایت کی جائیگی، شہادتِ امیرالمومنین حضرت علیؑ پر تمام مسالک مکاتب کا باہمی اتحاد، حکومتی انتظامات اور میڈیا کا کردار لائقِ تحسین ہے وحدت و اخوت ہی مسلمانانِ عالم کا سب سے بڑا اسلحہ ہے۔
اس امر کا اظہار انہوں نے تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کی عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین کمیٹی کے کنوینیئر شوکت عباس جعفری کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امامی نے 21 رمضان کو درباربری امام سرکارمیں ماتمی جلوس عزاء پر شیلنگ، عزاداروں کی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری ہمارابنیادی حق ہے اور مظلومین کا سب سے بڑا موثر احتجاج ہے جس پر کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے۔

اس موقع پر عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین کے پروگراموں کو منظم و مرتب کرنے کیلئے ملک بھرمیں کنوینیئر مقرر کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی راجہ، اسلام آباد، علامہ سید باقر علی نقوی پنجاب، سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا، علامہ سید محمد علی القاسم زیدی سندھ، غلام مصطفیٰ چنگیزی بلوچستان، پروفیسر ثمر عباس غفاری گلگت و بلتستان، سید ساجد کاظمی آزاد کشمیر کیلئے کنوینیئر ہوں گے۔ علامہ بشارت امامی نے باور کرایا کہ ہمارا اوڑھنا بچھونا عدل و انصاف کا قیام اور ظلم و بربریت کی عملی مذمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ ظالم سے بیزاری اور مظلوم کی حمایت کے فرمانِ امیرالمومنین حضرت علیؑ ابنِ ابی طالبؑ کوسامنے رکھ کر گزشتہ پون صدی سے رمضانُ المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس حمایتِ مظلومین کے طور پر مناتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعہ کے اجتماعات میں آئمہ مساجد اور خطباء حضرات دنیائے مظلومیت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی و حمایت اور دنیائے جبر و استبداد کی پُر زور مذمت کریں گے۔ اس موقع پر مظلومین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسے اور پُرامن ریلیاں بھی ہوں گی۔ انہوں نے اس عہد کا اظہار کِیا کہ دنیائے مظلومیت کی حمایت اور ظالمین سے عملی بیزاری کیلئے ہماری جد و جہد عدل و انصاف کے قیام اور ظلم و بربریت کے مکمل انہدام تک جاری رہے گی۔
