ملیکۃ المشیت کانفرنس کی تیاریاں
اسلام آباد ( ولایت نیوز) مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کی ٹیم کی اسلام آباد کی مختلف جامع مساجد میں جمعہ اجتماعات کے دوران رجسٹریشن کیمپس کا انعقاد کیا اور طلباء کو مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں شمولیت کے ساتھ ساتھ 31 دسمبر کو ہونے والی ملیکۃ المشیت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

مرکزی جامعہ مسجد قصر خدیجۃ الکبریٰ سلام اللّٰہ علیہا میں رجسٹریشن کیمپ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی کی آمد۔، جوانوں کے جذبے کو سراہا اور مشن میں کامیابی کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کے صدر عمار حیدر نقوی نے علامہ بشارت امامی کا شکریہ ادا کیا۔
