بقیع ملین مارچ: راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ پر انسانوں کے سمندر کا مزارات مقدسہ کی مسماری پر احتجاج

ولایت نیوز شیئر کریں

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی جانب سے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی کی مرکزی ماتمی ریلی میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت
جنت البقیع، جنت المعلیٰ کی خستہ حالی کیخلاف زبردست احتجاج ماتمی حلقوں نے ماتمداری و نوحہ خوانی کرکے رسول ؐ خدا مزارات کے انہدام پر پرُسہ پیش کیا
حکمرانوں اور سیاستدانوں کو حکومت گرانے اور بنانے کی فکر تو ہے مگر جنت البقیع گرائے جانے پر افسوس اور مذمت کا ایک لفظ کہنے کی کسی کو توفیق نہیں
سانحہ انہدام جنت البقیع سے عالم اسلام میں اضطراب روز روز بڑھتا جارہا ہے جسکی خستہ حالی شہنشاہوں کے تخت و تاج نگل لے گی۔ علامہ قمر زیدی کا کمیٹی چوک میں خطاب

راولپنڈی ( ولایت نیوز) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کیمطابق اتوار8شوال کو عالمگیریوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر راولپنڈی میں مرکزی ماتمی جلوس امامبارگاہ ناصر لعزا ء مری روڈسے نکالا گیا جس میں ہزاروں سوگواروں نے شرکت کرکے جنت البقیع کی خستہ حالی کیخلاف زبردست احتجاج کیا جبکہ ماتمی حلقوں نے ماتمداری و نوحہ خوانی کرکے رسول ؐ خدا کو اُن کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہرا ؑ،آئمۃ البقیع،ازواجِ مطہرات ؓ اور صحابہ کبار ؓ کے مزارات کے انہدام پر پرُسہ پیش کیا۔8شوال کے فقید المثال جلوس راولپنڈی میں عاشورہ محرم کا سماں پیدا کردیا۔احتجاجی ماتمی جلوس کی قیادت ٹی این ایف جے یوم انہدام جنت البقیع کے کنوینر الحاج غلام مرتضیٰ چوہان، آغا سید محمد مرتضیٰ موسوی ایڈووکیٹ، آغا سید علی روح العباس موسوی ایڈووکیٹ،ٹی این ایف جے کے مرکزی اور ذیلی شعبہ جات کے عہدیداران،صوبائی،ریجنل اور ضلعی عمائدین کے علاوہ مذہبی تنظیموں کے رہنما ؤں نے کی۔

شرکائے جلوس نے مزارات کی تاراجی کے خلاف اور انکی ازسرنوتعمیرکیلئے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جبکہ مختار جنریشن کے سینکڑوں کمسن کارکن اور ابراہیم اسکاؤٹس کے جوانوں نے جنت البقیع کی شبیہ بینرز اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر جنت البقیع کی تعمیر سے متعلق نعرے درج تھے۔دورانِ جلوس تمام راستے نوحہ خوانی اورزبردست ماتمداری و پرسہ داری کا سلسلہ جاری رہا۔کمیٹی چوک میں جلوس نے ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔ ٹی این ایف جے کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی نے قائد ملت ِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام پہنچایا اور خطاب کیا۔

علامہ قمر زیدی نے کہاکہ سانحہ انہدام جنت البقیع سے عالم اسلام میں اضطراب روز روز بڑھتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے عالمی سطح پر یوم انہدام جنت البقیع منا کر اسے عاشورہ ثانی ثابت کردیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ظالم اپنے انجام کو پہنچے گااور حرمت مقامات مقدسہ بحال ہوگی، عالم اسلام انہدام جنت البقیع کے سانحے پر سوگوار ہے لیکن مسلم حکمرانوں کی غیرت سو رہی ہے جو مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں،ہمار ے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو حکومت گرانے اور بنانے کی فکر تو ہے مگر جنت البقیع گرائے جانے پر افسوس اور مذمت کا ایک لفظ کہنے کی کسی کو توفیق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامات ِمقدسہ کی خستہ حالی شہنشاہوں اوربادشاہوں کے تخت و تاج کونگل لے گی۔ اس موقع شرکائے جلوس نے مختلف قراردادیں متفقہ طور پر بلند نعروں کی گونج میں منظور کیں جن میں عالم اسلام کے مشترکہ ورثے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو بین الااقومی شہر قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ تمام مسلمان اپنے عقائد کے مطابق عبادات اور اُن کی حفاظت کے فرائض انجام دے سکیں۔

اس موقع پرسوگوار وں وعزاداروں نے پرسہ پیش کیااور دوران خطاب ذکر مصائب جناب سیدہ ؐ پر شدید گریہ کیا جس سے رقت و روحانیت کے دلدوز مناظر دیکھنے کو ملے۔ کمیٹی چوک میں پرجوش حیدری نعروں کی گونج میں قراردادوں کی منظوری کے بعدراولپنڈی اور گرد و نواح کے سینکڑوں ماتمی دستوں ماتمداری اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے امامبارگاہ کرنل مقبول حسین پہنچے جہاں دعا و زیارت کے بعد جلوس اختتام پذیر ہوا۔

قبل ازیں امامبارگاہ ناصر العزا میں مجلس سے علامہ اظہر عباس حیدری، ذاکر نجم الحسن نوتک،ذاکر علی نقی کنگ اور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔مختار فورس‘ابراہیم سکاؤٹس‘مختارجنریشن‘ایم او اور ایم ایس او کے رضا کار تمام راستے جلوس کے انتظامی امور انجام دے رہے تھے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلوس کے روٹ پر سختی حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔پولیس افسران اور جوانوں کی بھاری نفری اس موقع پر جلوس کے ہمراہ تھی۔

بقیع ملین مارچراولپنڈی 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع#میں_ہوں_عزادار_بقیع

Posted by WAL ASR on Sunday, May 31, 2020

راولپنڈیبقیع ملین مارچ8شوال یوم انہدام جنت البقیع#میں_ہوں_عزادار_بقیع

Posted by WAL ASR on Sunday, May 31, 2020

راولپنڈیبقیع ملین مارچ8شوال یوم انہدام جنت البقیع#میں_ہوں_عزادار_بقیع

Posted by WAL ASR on Sunday, May 31, 2020

One thought on “بقیع ملین مارچ: راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ پر انسانوں کے سمندر کا مزارات مقدسہ کی مسماری پر احتجاج

  • thanks for sharing the whole live session

    Reply

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.