لاکھ کرتار پورہ راہداریاں کھو لی جائیں بھارت امن کو تار تار کرنے سے باز نہیں آئے گا!آغا حامد موسوی

ولایت نیوز شیئر کریں

سرحدیں مٹانے کی باتیں کرنے والے بھارتی مسلمانوں کی حالت زار سے عبرت پکڑیں، امریکہ بھارت اسرائیل امن کیلئے عظیم خطرہ ہیں، قائد ملت جعفریہ آقائے موسوی

ہندوستان کے خمیر میں پاکستان دشمنی شامل ہے خیر کی امید فضول ہے ، بھارتی ایجنڈے کے تحت نام نہاد ماہرین سی پیک کے خلاف شکوک پھیلارہے ہیں

منی بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے گرد گھیراا تنگ کیا جارہا ہے گندم کے بدلے افغانستان سے الزامات اور دہشت گردی ارسال کی جارہی ہے

عالمی شیطانوں کے معاشی ، سفارتی اور آبی حملوں کے دفاع کیلئے حضرت ابو طالب ؑ کی سیرت پر عمل کرنا ہو گا، ٹی این ایف جے برطانیہ کے رہنماؤں سے خطاب

اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماءبورڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفا ذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ لاکھ کرتار پورہ راہداریاں کھولی جائیںبھارت امن کو تار تار کرنے کی چانکیائی سازشوں سے باز نہیں آئے گا، ہندوستان سے خیر کی امید فضول ہے جسکے کے خمیر میں پاکستان دشمنی شامل ہے ،بھارت کے ساتھ سرحدیں مٹانے کی باتیں کرنے والے بھارتی اور بالخصوص کشمیری مسلمانوں کی حالت زار سے عبرت حاصل کریں ۔پاکستان پر عالمی شیطانوں کے معاشی ، سفارتی ، آبی حملے جاری ہیں دفاع کیلئے حضرت ابو طالب ؑ کی سیرت پر عمل کرنا ہو گا، شعب ابی طالب ؑ ہر دور میں ہر پابندی اور حملے کے خلاف بہترین نمونہ عمل ہے ،رسالتمآب نے پوارا سال حضرت ابو طالب ؑ کا غم منایا ایام الحزن کے پروگراموں میں دین و وطن سے لازوال محبت کا اعادہ کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے بر طانیہ کے رہنما سید منور حسین کاظمی کی زیر سرکردگی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آغا حامد موسوی نے کہا کہ منی بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے گرد گھیراا تنگ کیا جارہا ہے پاکستان افغانستان میں گندم بھیج رہا ہے جبکہ افغانستان سے الزامات اور دہشت گردی ارسال کی جارہی ہے ، مشرق وسطی میں اسرائیل جنوبی ایشیا میں بھارت اور پوری دنیا میں امریکہ امن کیلئے خطرہ عظیم ہیں ، بھارتی ایجنڈے کے تحت نام نہاد ماہرین سی پیک کے خلاف شکوک و شبہات پھیلارہے ہیں حکومت تدارک کیلئے اقدامات کرے

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ تقسیم سے قبل بھی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ تھامسلمانوں پر ملازمتوں کے دروازے بند تھے اور ہر طرح سے ان کا استحصال کیا جارہا تھابرصغیر کے مسلما نوں نے ہندو اکثریت کے متعصبانہ رویے کی بنیاد پر اپنے لئے علیحدہ ملک کی جدوجہد شروع کی اور قائد اعظم کو کہنا پڑا کہ ہندو اور مسلمان علیحدہ قومیں ہیں اور قرارداد لاہور کے بعد پاکستان کا حصول مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کا محور بن گیاجب لاتعداد قربانیوں کی بدولت پاکستان بن گیا تو پھر بھی مہاسبھائی ذہنیت نے مسلمانوں کا پیچھا نہ چھوڑا اور ہجرت کرنے والے مسلمانوں کا بدترین قتل عام کیا گیاجو تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پر نام نہاد سیکو لزم کے پیچھے ہمیشہ مہاسبھائی ذہنیت حکمران رہی ،جس کے سبب پاکستان پر48، 58، 65میں متواتر جنگیں مسلط ہوتی رہیں حتی کہ71میں پاکستان کو دولخت کردیا گیااس کے باوجود بھی بھارت نے مشرقی پاکستان والا کھیل پاکستان سندھ قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان میں کھیلنا شروع کردیا اور آبی جارحیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیاغرضیکہ اس نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کبھی کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ اس وقت بھی شیطانی سرغنہ امریکہ کی سرپرستی میں بھارت سی پیک کی تمام گزرگاہ اور بالخصوص بلوچستان کو نشانہ بنائے ہوئے ہے تاکہ دہشت گردی کو اس قدر بڑھا وا دےدیا جائے کہ چینیوں کیلئے کام کرنا ممکن ہی نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے لائق تحسین ہیں جنہوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کرکے مکروہ بھارتی منصوبوں کو بے نقاب کیا ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ وزیر عظم کے دورہ چین کے موقع پر پاکستان اور افغانستان میں متواتر دہشت گردی کے واقعات میں بھات کھلم کھلا ملوث ہے، افغانستان بھارت کی خوشنودی کیلئے پاکستان پر الزامات کے حملوں کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جبکہ افغانستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی میں امریکہ بھارت کھلم کھلا ملوث ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے اور ہمیشہ مذاکرات سے فرار اختیار کرتا رہا ہے بلکہ انہیں سبو تاژ کرتا رہا ہے ۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے ٹی این ایف جے بر طانیہ کے کارکنوں پر زور دیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی تماتر توانائیاں بروئے کار لائیں کیونکہ ظلم سے بیزاری اور ہر مظلوم کی حمایت ہمارا دینی و ایمانی شعار ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.