
معصوموں کی طاقت کا مظاہرہ : بقیع گرانے والوں پر لرزہ طاری
تحریر : علا حیدر
بچوں کی معصومیت ہر انسان کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہی سبب ہے دشت کربلا میں معصوم علی اصغر کا گلے پر تیر کھانا اور معصومہ سکینہ بنت الحسین ؑ کا بدترین مظالم سہہ کر شام کے قید خانے میں سوجانا داستان حسینیت کے ایسے ابواب ہیں جنہوں نے درد دل رکھنے والوں کو یزیدیت کے خلاف سب سے زیادہ متاثر کیا یہ وہ گواہیاں ہیں جنہوں نے یزیدیت کے نمک خوار مورخوں کی جانب سے کربلا کی خیر و شر کی جنگ کو دو شہزادوں کی جنگ ثابت کرنے کے ناپاک منصوبوں پر تاابد پانی پھیر دیا۔
نئی تحقیق نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ بچوں کی معصومیت ہمارے جسم کے سارے حصوں کو متاثر کرتے ہوئے وہ احساس بیدار کرتی ہے، جو کسی اور سے ممکن نہیں۔ آکسفرڈ یونیورسٹی کے ایک محقق مورٹن کر نگل باچ کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچے انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جس کی بنا پر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ معصومیت انتہائی طاقتور شے ہے۔
معصوم بچوں کی جانب سے ایسی ہی طاقت کا مظاہرہ دنیائے شیعیت کے روحانی لیڈر قائد ملت جعفریہ آ غا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر دیکھنے میں ٰۤایا جب واشنگٹن سے لے کر پشاور کراچی اور اٹلی سے لے کر لکھنو تک معصوم کفن پوش بچوں نے حضرت زہرا ؑ ۤائمہ اہلبیت صحابہ کرام اور امہات المومنین کی قبروں کی تاراجی کے سانحہ فاجعہ پر ایسا متاثر کن احتجاج کیا کہ میڈیا ہو یا عام کیمرے انہیں محفوظ کئے بغیر نہ سکے ۔
پاکستان کے شہر دینہ میں تو کم سن بچوں نے شیر شاہ سوری کی جی ٹی روڈ پر ٹریفک رکوا دی ۔ جنت البقیع کے مظلوموں کیلئے بچوں کا منفر د احتجاج عالمی امن کے ٹھیکیداروں ، انسانیت کے پرچارکوں ،تحفظ آثار کے ڈھنڈورچیوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ گیا ہے ۔ جس قوم کے بچون میں ایسا جذبہ موجزن ہو ان کی ۤآواز دنیا کی کوئی طاقت نہیں دبا سکتی ۔ بچوں کے معصصومانہ احتجاج نے بقیع کی مظلومانہ پکار میں مزید ہیبت جوش اور ولولہ پیدا کردیا ہے جس سے جنت البقیع گرانے والوں کے دلوں پر لرزہ طاری ہے ۔
بقیع کیلئے نعرہ زن معصوموں پر سلام ۔ معصوم بچوں کی ماوں کے جذبہ فدا کاری کو سلام ۔
بڑے بڑوں سے بڑا ہے حسینؑ کا اصغرؑ
حسینیت کی بقا ہے حسینؑ کا اصغرؑ
یزیدیت کو کھلونا بنا کے جھولے میں
ابھی بھی کھیل رہا ہے حسینؑ کا اصغرؑ
غرور کرتی تھی جس حرملا پہ فوجِ یزید
اسی پہ رن میں ہنسا ہے حسینؑ کا اصغرؑ
