شعائرِ عزاداری امام زین العابدینؑ و زینب بنتِ علیؑ کی مقدس امانت، حسینیتؑ کے دوام کی ضمانت ہیں.
شعائرِ عزاداری امام زین العابدینؑ و زینب بنتِ علیؑ کی مقدس امانت، حسینیتؑ کے دوام کی ضمانت ہیں، عزاداری پر مادیت و جاہ پرستی کا ملمع اہلِ عزاء کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ علامہ آغا حسین مقدسی
امریکا نے جنگ بندی معاہدوں کی مذموم خلاف ورزی کر کے عالمی قوانین کی توہین اور غنڈہ گردی کی ہے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ
امریکی جارحیت نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، بدخشاں اور بلوچستان کے حالات شیاطینِ ثلاثہ امریکا اسرائیل بھارت اور خاموش منافع خوروں کی کارستانی ہے۔ آغا حسین مقدسی
پاک وطن کے خلاف جاری فتنوں کا راست سدِ باب واجب ہے، حکومت اے پی سی بلائے اور مالا کنڈ طرز کا فُل سکیل آپریشن کیا جائے، علامہ مقدسی
گرم پانیوں تک رسائی کا وسطِ ایشائی خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو گا، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو سیکیورٹی کونسل میں اٹھایا جائے۔ علامہ حسین مقدسی
عزاداری کی معنویت و روحانیت کے درپے مادیت و جاہ پرستی کے خواہاں فلسفۂ عزاداری سے نا واقف ہیں۔ آقائے مقدسی
عزاداریِ حسینؑ قدرت کا اٹل فیصلہ اور تا ابد لوائے حمد تک پہنچنے کا رہبر و رہنما نظام ہے، ایامِ عزاء کی حرمت کے درپے ہونا حسینیتؑ سے جنگ کے مترادف ہے۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی
سورۂ ابراہیم میں اللہ نے ایام اللہ کے احیاء و عزت و حرمت کی تاکید فرمائی ہے، ایام اللہ کے باطنی مصداق اہلِ بیت علیہم السلام ہیں۔ علامہ مقدسی
پیشوائے روحانی قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی تعلیمات پر گامزن ہو کر تحفظِ عزاداری کا فریضہ پورا کریں گے۔ سربراہ ٹی این ایف جے کا عزم
راولپنڈی ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ شعائرِ عزاداری امام زین العابدینؑ و زینبؑ بنتِ علیؑ کی مقدس امانت، حسینیتؑ کے دوام کی ضمانت ہیں، عزاداری پر مادیت و جاہ پرستی کا ملمع اہلِ عزاء کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ امریکا نے جنگ بندی معاہدوں کی مذموم خلاف ورزی کر کے عالمی قوانین کی توہین اور غنڈہ گردی کی ہے۔ امریکی جارحیت نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، بدخشاں اور بلوچستان کے حالات شیاطینِ ثلاثہ امریکا اسرائیل بھارت اور خاموش منافع خوروں کی کارستانی ہے۔ پاک وطن کے خلاف جاری فتنوں کا راست سدِ باب واجب ہے، حکومت اے پی سی بلائے اور مالاکنڈ طرز کا فُل سکیل آپریشن کیا جائے، گرم پانیوں تک رسائی کا وسطِ ایشائی خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو گا، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو سیکیورٹی کونسل میں اٹھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد و امام بارگاہ اہلِ بیتؑ واہ کینٹ میں شہادتِ امام زین العابدینؑ کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عشرۂ بیمارِؑ کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عشرۂ بیمارِم کربلا 15 تا 25 محرم الحرام دنیا بھر کی طرح پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عزاداروں کی سہولت کے وعدے پورے کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد داخلی انتشار کا بہترین شافی علاج ہے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ نے کہا کہ عزاداری کی معنویت و روحانیت کے درپے مادیت و جاہ پرستی کے خواہاں فلسفۂ عزاداری سے نا واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداریِ حسینؑ قدرت کا اٹل فیصلہ اور تاابد لوائے حمد تک پہنچنے کا رہبر و رہنما نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعائر عزاداری کی حرمت کے درپے ہونا حسینیتؑ سے جنگ کے مترادف ہے۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ سورہ ابراہیم میں اللہ نے ایام اللہ کے احیاء و عزت و حرمت کی تاکید فرمائی ہے، بصائر الدرجات، تفاسیر برہان و نور الثقلین میں امام جعفر صادق و امام باقر علیہم السلام کے فرامین کے مطابق ایام اللہ کے باطنی مصداق اہلِ بیت علیہم السلام ہیں، شیخ صدوقؒ نے کتاب معانی الاخبار اور خصال میں امام جعفر صادق (ع) کے واسطے سے رسول اللہ (ص) کی یہ مشہور حدیث نقل کی ہے جس میں آپ نے فرمایا: "أَیَّامُ اللَّهِ نَحْنُ: یَوْمُ الْقَائِمِ وَ یَوْمُ الرَّجْعَةِ وَ یَوْمُ الْقِیَامَةِ”، اللہ کے دن ہم (اہلِ بیتؑ) ہی ہیں (اور ہماری حکومت و عدالت کے ظہور کے دن یہ ہیں) قائمِ آلِ محمد (عج) کے ظہور کا دن، رجعت کا دن، اور قیامت کا دن۔” ایک اور روایت میں امام محمد باقر سے منقول ہے کہ آپ نے سورہ ابراہیم کی آیت "وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ” کی تفسیر میں فرمایا کہ اس کے باطنی مصداق سے مراد آلِ محمدؐ کے دن ہیں۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیشوائے روحانی قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کی تعلیمات و خطوط پر گامزن ہو کر تحفظِ عزاداری کا فریضہ پورا کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
