پشاور: عزاداری مسائل کے حل کیلئے صوبائی محرم کمیٹی کے وفد کی گورنر خیبر پختونخواہ سے ملاقات

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور(ولایت نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبرپختونخوا کے صوبائی کنوینر محرم کمیٹی و عزاداری سیل مولانا ملک اجلال حیدر الحیدری کی سربراہی میں ایک صوبائی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں محرم الحرام کے انتظامات، عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو محرم الحرام کے دوران ملت جعفریہ کو درپیش مختلف مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، عزاداروں کی سہولت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.