عزاداری وطن سے وفاداری کا عملی درس ہے ، وطن دشمن کالعدم جماعتوں کی پذیرائی پر خاموش نہیں رہ سکتے ، علامہ اجلال حیدری
ڈیرہ اسماعیل خان (ولایت نیوز) عزاداری وطن سے وفاداری کا عملی درس ہے ، وطن دشمن کالعدم جماعتوں کی پذیرائی پر خاموش نہیں رہ سکتے ، غم حسینؑ کائنات کے تمام دکھوں کا علاج ہے ۔
ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخواہ کے نائب صدر مولاناملک اجلال حیدرالحیدری نے امام بارگاہ علمدارحسینی ع بستی ڈیوالہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ اجلال حیدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخواہ کے شیعیان حیدر کرارؑ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ حسین مقدسی کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ عزاداری پر کاربند رہ کر امن دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔

