پشاور: پریس کلب کے سامنے یومِ یکجہتیِ محافظینِ وطن کی مناسبت سے ریلی
پشاور:تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کی کال پر پورے ملک کی طرح پشاور میں بھی ملکی سلامتی و امن پر ہونے والے حملوں کیخلاف یومِ یکجہتیِ محافظینِ وطن کے موقع پر صوبائی صدر تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ خیبر پختونخوا سید غضنفر علی شاہ ایڈووکیٹ کی خصوصی ہدایت پر پشاور میں پریس کلب کے سامنے محافظینِ وطن افواج پاکستان و سیکیورٹی اداروں سے یکجہتی کیلئے سرپرستِ اعلیٰ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ خیبر پختونخوا سردار ابوالحسن قزلباش کی سرکردگی میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ خیبر پختونخوا کے عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ شرکائے مظاہرہ میں نائب صدر تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ خیبر پختونخوا اسد علی حسنی، جنرل سیکریٹری ذوالفقار جمیل، جوائنٹ سیکریٹری جواد سعید، سیکریٹری تنظیم آغا صادق علی زاہد، سیکریٹری اطلاعات و نشریات سید عمران کاظمی، سیکریٹری مالیات سید اظہر حسنی، آفس سیکریٹری احسن رضا، معاون سیکریٹری مالیات سید محمد ذیشان نقوی اور معاون آفس سیکریٹری میر علی عارف زیدی اور دیگر عمائدین پشاور نے شرکت کی محافظین وطن سیکیورٹی اداروںسے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
