8شوال : اسلام ۤباد میں دربار سخی محمود بادشاہ سے ریلی نکالی جائے گی
اسلام آباد( اسد حیدری) ضلعی یوم جنت البقیع کمیٹی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد کے زیراہتمام عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر 3جولائی بروزپیر دربارعالیہ سخی محمود بادشاہ کاظمی المشہدی آبپارہ اسلام آباد میں مجلس عزا: 9:00بجے دن منعقد ہوگی جس سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔ مجلس کے اختتام پراحتجاجی ماتمی جلوس 10 بجے دن برآمد ہوگا جس کی قیادت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ،دانشور ،زعما اور ماتمی سالار کریں گے۔
