محرم کا آغاز ہوتے ہی پوری کائنات میں صف ماتم بچھ گئی ،کربلا میں علم کی تبدیلی
کربلائے معلی (ولایت نیوز) محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی پوری کائنات میں نواسہ رسول الثقلین حضرت امام حسین ؑ کے غم میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔ ہر باضمیر انسان انسانیت کے محسن امام حسین کے غم میں سوگوار و عزادار نظر آتا ہے ۔ عزاخانوں ، حسینیات میں مجالس کا آغاز ہو چکا ہے ۔
آغاز محرم کے موقع پر کربلائے معلی میں روضہ حسینی ؑ کے سرخ علم کو سیاہ علم سے تبدیل کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں عزاداروں نے شرکت کی ۔

