
عید مبعث پر روضہ امیر المومنینؑ کھلوا دیا گیا،روضہ علیؑ بند رہا تو نعمتیں غائب ہو جائیں گی،مقتدی الصدر
نجف الاشرف (ولایت نیوز )27رجب یوم بعثت الرسول ؐ کے موقع پر عراق کے طاقتور سیاسی رہنما آیۃ اللہ مقتدی الصدر اور آیۃ اللہ سند نے روضہ امام علی ابن ابی طالب ؑ کھلوا دیا جو کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے خوف سے بند کردیا گیا تھا۔
عید بعثت الرسولؐ کے موقع پر زیارت امیر المومنینؑ ایک مسنون عمل ہے جسے اہل عراق صدیوں سے بجالاتے چلے آرہے ہیں ۔

روضہ امام المتقین پر حاضری کے موقع پر آیۃ اللہ مقتدی الصدر کا کہنا تھا اگر مولا علی ؑ کا روضہ بند رہا تو نعمتیں غائب ہو جائیں گی لہذا تمام مزارات کو کھولا جائے ۔
یاد رہے کہ آیۃ اللہ مقتدی الصدر کے گڑھ صدر سٹی میں جمعہ کی نماز کا سلسلہ بھی تواتر سے جاری ہے ۔ نماز جمعہ کے اجتماع میں واضح کیا گیا تھا کہ مزارات پر حاضری ہی کورونا کا موثر ترین علاج ہے ۔


