عید میلادالنبیؐ کے مبارک موقع پر عالمگیر ہفتۂ وحدت و اخوت کا آغاز

ولایت نیوز شیئر کریں

ملک بھر میں ٹی این ایف جے میلاد کمیٹیوں کی راولپنڈی اسلام آباد سمیت جلوسوں میں بھرپور شرکت

سنی شیعہ بھائیوں کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی، مرکزی جلوس میلاد النبیؐ میں علامہ قمر زیدی، علامہ شبیہہ کاظمی کا شرکائے جلوس سے خطاب

عالمگیر ہفتۂ وحدت و اخوت کے پروگرام 18 ربیع الاول تک جاری رہیں گے۔

راولپنڈی ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ سید حسین مقدسی کے اعلان کے مطابق قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے قائم کردہ عالمگیر ہفتۂ وحدت و اخوت کے آغاز پر بدھ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں میلادالنبیؐ کا آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں جلوس نکالے گئے اور محافلِ میلاد، کانفرنسوں اور سیمیناروں کا اہتمام کیا گیا۔ راولپنڈی میں ٹی این ایف جے کے ریجنل صدر علامہ سید شبیہہ الحسن کاظمی، مرکزی کنوینیئر ہفتۂ وحدت و اخوت کمیٹی ڈاکٹر عون عباس کاظمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی، سپیکر سید بوعلی مہدی، مرکزی سیکرٹری رفاہِ عامہ مخدوم سید طفیل سبزواری، چیئرمین مختار فورس چوہدری مشتاق حسین، مرکزی آفس سیکرٹری ٹی این ایف جے ایم ایچ جعفری، مرکزی سیکرٹری حج و زیارات حافظ سید کرار کاظمی، جوائنٹ سیکریٹری صوبہ پنجاب سید جابر نقوی، سیکرٹری عزاداری تحریک صوبہ پنجاب سید ذیشان کاظمی شانی شاہ، ڈپٹی کنوینیئر شان علی شوکت جعفری، عدنان بخاری صدر راولپنڈی سٹی، جنرل سیکرٹری تحریک ضلع راولپنڈی ذاکر سید مطیع الحسنین کاظمی، رابطہ سیکرٹری تحریک ضلع راولپنڈی سید قلب عباس ہمدانی، علامہ سید تنویر شیرازی، صدر تحریک چکلالہ کینٹ علامہ سید تحسین نقوی، علامہ سید وقار نقوی، علامہ عباس نقوی، پیر سید سخی شجاع حسین بخاری بادشاہ آف چکوال، اعتبار بخاری سجادہ نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہؒ، سید علی مہدی کاظمی سجادہ نشین شاہ چن چراغؒ، سید ابر عباس کاظمی رکن تحریک راولپنڈی کینٹ اور دیگر عہدیداران کی سرکردگی میں نمائندہ وفد نے جامع مسجد روڈ پر مرکزی جامع مسجد حنفیہ کے مرکزی میلاد اسٹیج پر ہونے والی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ڈویژنل خطیب حافط محمد اقبال رضوی، پاک میلاد سیرت کمیٹی کے صدر ملک اختر علی، سرپرست شیخ طارق مسعود اور دیگر اہلِ سنت اکابرین نے وحدت و اخوت کمیٹی کے قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ سید شبیہہ الحسن کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ٹی این ایف جے علامہ سید حسین مقدسی کا خصوصی پیغام پہنچایا جس میں انہوں نے باور کرایا کہ محرم میں عزاداری کی طرح ربیع الاول میں میلاد النبیؐ کے موقع پر سنی شیعہ بھائیوں کی جانب سے اتحاد و یکجہتی اور وحدت و اخوت کا عملی مظاہرہ دین و وطن کے دشمنوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ آقائے موسویؒ کی اس امانت کو پوری دیانت داری کے ساتھ آئندہ نسلوں تک منتقل کرتے رہیں گے۔ آوازِ خلق آرگنائزیشن جامع مسجد روڈ، ، عاشقانِ سردارِ اولیاء میلاد اسٹیج اور لبیک یا رسولؐ اللہ میلاد کمیٹی کے مرکزی اسٹیج بنی چوک میں علامہ سید قمر حیدر زیدی نے میلادالنبیؐ کی اہمیت اور فضیلت کو اپنے خطاب میں اجاگر کرتے ہوئے ہفتۂ وحدت و اخوت کے موقع پر مثالی اتحاد کو لائقِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے بقول سنی شیعہ س اور ش کی طرح ساتھ ساتھ ہیں جنہیں دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری آج کی متفقہ قرارداد یہ ہے کہ مصطفیٰ سے ہمیں کوئی پیارا نہیں جو نبی کا نہیں وہ ہمارا نہیں۔ اس موقع پر ہزاروں عاشقانِ مصطفیٰؐ نے سنی شیعہ بھائی بھائی کے پُرجوش نعرے لگائے۔ مرکزی جلوس میلاد النبیؐ مری روڈ پہنچنے پر عالمی شہرت یافتہ نعت خوان استاد غلام فرید جعفر کی سرکردگی میں نعت خوانی کر کے روحانی سماں پیدا کر دیا۔ مرکزی جلوس میلاد النبیؐ مری روڈ پہنچنے پر وحدت و اخوت کمیٹی ٹی این ایف جے جلوس کی قیادت مخدوم طفیل حسین سبزواری، باوا سید ارشاد علی نقوی، سالار حیدری ماتمی دائرہ سید مصیب عباس بخاری، ضلعی کنوینئر وحدت و اخوت ملک فخر علی خان، سید جروان محمد کاظمی، سید اواب حیدر موسوی اور دیگر رہنماؤں نے کی اور مختلف میلاد سٹیجوں پر نعت خوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر درود و سلام کے مناظر قابلِ رشک تھے۔ میلاد النبیؐ کا مرکزی جلوس براستہ ٹرنک بازار، فوارہ چوک سے گزرتا ہوا جامع مسجد حنفیہ پہنچ کر خصوصی دعا اور درود و سلام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر وحدت و اخوت کمیٹی راولپنڈی کے ڈپٹی کنوینیئر شان علی شوکت جعفری نے اعلان کیا کہ وحدت و اخوت کی محافل و میلاد اور دیگر پروگرام حسبِ سابق 18 ربیع الاول تک جاری رہیں گے۔ دریں اثناء اسلام آباد میں پولیس گراؤنڈ سے برآمد ہوکر دربار سخی محمود بادشاہؒ آبپارہ پہنچ کر اختتام پذیر ہونے والے مرکزی جلوس میلاد النبیؐ میں مرکزی رابطہ سیکرٹری ٹی این ایف جے برائے فیڈرل کیپٹل ذوالفقار علی راجہ، صدر علامہ رفاقت نقوی، جنرل سیکریٹری علامہ فصاحت گردیزی، ناظم الامور ٹی این ایف جے فیڈرل کیپٹل علامہ فخر عباس عابدی، علامہ انوار کاظم ایڈوکیٹ، تصدق حسین کاظمی، مختار فورس کے کمانڈر سید نزاکت حسین کاظمی، مولانا سید وضاحت حسین اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جنکا علمائے اہلِ سنت اور اکابرین نے پُرتپاک خیر مقدم کیا۔ جلوسِ پاک درور و سلام اور خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پولیس کی بھاری نفری اور سول انتظامی افسران جلوس کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.