مقتدر قوتوں کا سسٹم کی ناکامی کا صرف اعلان کافی نہیں اس کے علل و اسباب اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے، علامہ آغا سید حسین مقدسی
نظام کو لاحق مہلک امراض سے نجات دلائی جائے، دہشتگردی، لاقانونیت، کرپشن لوٹ کھسوٹ، بنیادی حقوق کی سلبی اور آئین کی پیوندکاری کا سدباب کیے بغیر کوئی علاج کارگر نہیں ہوسکتا۔ آغا مقدسی
بانیانِ پاکستان کی امنگوں کا عکاس نظام ہی سسٹم کو کامیاب کر سکتا ہے، سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان
مشرقِ وسطیٰ جنگ کا پھیلاؤ صیہونی ایجنڈے کا حصہ ہے، عراق پر حملے کے محرکات ختم کرنا استعماری عزائم کو ناکام کر سکتا ہے، علامہ حسین مقدسی
ایامِ عزاء و اربعینِ حسینی کی حرمت کا پاس کیا جائے، عراق میں زائرین پر حملہ قابلِ مذمت ہے، شعائر اللہ اور مقدسات کی حفاظت عرب و عجم دونوں کی ذمہ داری ہے۔ آقائے حسین مقدسی
کشمیر سمیت قومی وملکی مسائل میں دانشمندی وبصیرت سے کام لیا جائے، ازلی دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے۔ آغا مقدسی
ملک کی کامیابی جمہوریت میں ہے جسے تہتر کے آئین میں ڈھالا جائے، عوام صدارتی یا پارلیمانی نظام نہیں بلکہ امن و خوشحالی اور مسائل کا حل چاہتی ہے۔ علامہ مقدسی
حکمرانوں کی نااہلی، مہنگائی اور شاہ خرچیوں نے عوام کے سب کَس بَل نکال دیے ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان
وطن اور اہلِ وطن کربناک دور سے گزر رہے ہیں ہے، پارلیمان اورایوان خاموش تماشائی کیوں ہیں؟ آغا سید حسین مقدسی
خاموش ایوانوں نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے لہذا قومی سوچ اور امنگوں کو یکجا کیا جائے۔ علامہ مقدسی
عرب وعجم کو دست و گریباں کرنے کی صیہونی سازش کو ناکام کرتے ہوئے جنگی شعلے بھڑکانے کے بجائے بجھائے جائیں۔ آغا مقدسی
قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی تعلیمات پر چلتے ہوئے حرمتِ عزاداری کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں اربعینِ حسینی چہلم شہدائے کربلاکمیٹی کے اجلاس سے علامہ سید حسین مقدسی کا خطاب
اسلام آباد ( )سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں کا سسٹم کی ناکامی کا صرف اعلان کافی نہیں اس کے علل و اسباب اور ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے، نظام کو لاحق مہلک امراض سے نجات دلائی جائے، دہشتگردی، لاقانونیت، کرپشن لوٹ کھسوٹ، بنیادی حقوق کی سلبی اور آئین کی پیوندکاری کا سدباب کیے بغیر کوئی علاج کارگر نہیں ہوسکتا۔ بانیانِ پاکستان کی امنگوں کا عکاس نظام ہی سسٹم کو کامیاب کر سکتا ہے، مشرقِ وسطیٰ جنگ کا پھیلاؤ صیہونی ایجنڈے کا حصہ ہے، عراق پر حملے کے محرکات ختم کرنا استعماری عزائم کو ناکام کر سکتا ہے،عراق میں زائرین پر حملہ قابلِ مذمت ہے، ایامِ عزاء و اربعینِ حسینی کی حرمت کا پاس کیا جائے، شعائر اللہ اور مقدسات کی حفاظت عرب و عجم دونوں کی ذمہ داری ہے۔ ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں اربعینِ حسینی چہلم شہدائے کربلاکمیٹی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ کشمیر سمیت دیگر قومی وملکی مسائل میں دانشمندی وبصیرت سے کام لیا جائے، ازلی دشمن گھات لگائے بیٹھا ہے۔ آغا مقدسی نے کہا کہ ملک کی کامیابی جمہوریت میں ہے جسے تہتر کے آئین میں ڈھالا جائے، عوام صدارتی یا پارلیمانی نظام نہیں بلکہ امن و خوشحالی اور مسائل کا حل چاہتی ہے۔ آقائے مقدسی نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی، مہنگائی اور شاہ خرچیوں نے عوام کے سب کَس بَل نکال دیے ہیں۔ سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا مقدسی نے حیرت کا اظہار کیا کی وطن اور اہلِ وطن جس کربناک دور سے گزر رہا ہے اس میں پارلیمان اوراس کے ایوان خاموش تماشائی کیوں ہیں؟ خاموش ایوانوں نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے لہذا قومی سوچ اور امنگوں کو یکجا کیا جائے۔ علامہ مقدسی نے عرب وعجم کو دست و گریباں کرنے کی صیہونی سازش کو ناکام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگی شعلے مزید بھڑکانے کے بجائے بجھائے جائیں۔ علامہ مقدسی نے محرم الحرام ایامِ عزاء کمیٹی کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی تعلیمات اور خط پر چلتے ہوئےحرمتِ عزاداری کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
