ٹی این ایف جے عزاداری سیل کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات ؛ ہوم ڈیپارٹمنٹ ایس او پیز کے حوالے سے عزاداروں کی تشویش سے آگاہ کیا

ولایت نیوز شیئر کریں

لاہور( ولایت نیوز ) ٹی این ایف جے محرم کمیٹی عزاداری سیل کے وفد نے سیکرٹری تعلقات عامہ حسن کاظمی کی قیادت میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطہ پوٹھوار اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے عزدار بھی شامل تھے ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں نے گورنر کو ہوم ڈیپارٹمنٹ ایس او پیز کے حوالے سے عزاداروں کی تشویش سے آگاہ کیا جس کے تحت این او سی کا بہانہ بنا کر گھروں کے اندر بھی عزاداروں کو مجالس سے روکا جا رہا ہے ، وفد نے جلوسوں کے روٹ پر لائٹوں کی درستگی اور اور بانڈز پرفارموں سے بھی گور نر کو آگاہ کیا۔

گورنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ عزاداروں کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب حکومت کو متوجہ کیا جائے گا۔ ملاقات میں علامہ تحسین نقوی، پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما ملک قاسم ادریس، گدی نشین دربار شاہ پیاراؒ باوا سید قاسم علی شاہ، سید تصور کاظمی ، سالار منظر زیدی بھی شریک تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.