ابراہیم اکارڈ کے سامنے سعودی عرب سیسہ پلائی دیوار کی طرح قائدانہ و دلیرانہ کردار ادا کرے، کوئٹہ ریلوے دھماکا پاکستان پر استعماری دباؤ کا شاخسانہ ھے۔ مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

عیدِ قربان ذبیحوں سے زیادہ نفوس کی قربانی کی متقاضی ہے، دنیا کو ابراہیم اکارڈ کی نہیں دینِ ابراہیمؑ کے ریگارڈ کی ضرورت ہے۔ علامہ آغا سید حسین مقدسی

ٹرمپ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر کے صیہونی کٹا کھول دیا ہے، اہلِ اسلام ایران کی طرح حیدرؑ حیدرؑ کرے تو خیبرِ جدید ڈھیر ہو گا

جعفر ایکسپریس سانحے کے بعد اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا تجزیہ، ایکشن پلان کے عدم نفاذ کا فرانزک کرنے کی ضرورت ہے۔ آقائے مقدسی

عالمی تنازعات میں امن کی راہیں نکالنے کے ساتھ ساتھ ملکی وقومی سلامتی کی بھی نئی راہیں تلاش کی جائیں، داخلی سیکیورٹی کو بنیان مرصوص کے زاویے میں ڈھالا جائے۔ علامہ مقدسی

حکومت اہلِ وطن کے مصائب و آلام پر آنکھیں کھولے، قومی مسائل کے حل کے لئے فرسودہ روایتی طرزِ کہن مٹا کر دانشمندانہ روایت کی طرح ڈالی جائے۔ علامہ مقدسی

دہشت گردی کا ہر سانحہ سانحہ ترلائی کی یاد تازہ کر دیتا ہے جس کے متاثرین کو حالات و سیاست کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ آقائے مقدسی

لہو میں تر درجنوں لاشے اٹھا کر امن کا پرچم بلند، دھرتی کے ماتھے پہ وفا کا تِلک لگایا مگر وعدے وفا نہیں ہوئے۔ وزیرِ داخلہ محرم میں قومی اداروں کا ایکشن پلان پر جوائینٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیں

حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہم السلام کی عظیم قربانی حکمِ مشیت کی ترجمانی ہے، یہود ہنود و نصاریٰ کے ابلیسی ٹرائیکا کو اتحاد امت کی کنکریوں سے سنگسار کیا جائے۔ عید الاضحیٰ پر آغا حسین مقدسی کا خصوصی پیغام

راولپنڈی ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ عیدِ قربان ذبیحوں سے زیادہ نفوس کی قربانی کی متقاضی ہے، دنیا کو ابراہیم اکارڈ کی نہیں دینِ ابراہیمؑ کے ریکارڈ کی ضرورت ہے، ٹرمپ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر کے صیہونی کٹا کھول دیا ہے، اہلِ اسلام ایران کی طرح حیدرؑ حیدرؑ کرے گی تو خیبرِ جدید ڈھیر ہو گا، ابراہیم اکارڈ کے سامنے سعودی عرب سیسہ پلائی دیوار کی طرح قائدانہ و دلیرانہ کردار ادا کرے، کوئٹہ ریلوے دھماکا پاکستان پر استعماری دباؤ کا شاخسانہ ھے، جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا تجزیہ، اوور ہالنگ اور ترجیحات کی پڑتال کی ضرورت ہے، ایکشن پلان کے عدم نفاذ کا فرانزک کر کے زخموں سے چُور قوم کو اعتماد میں لیا جائے، عالمی تنازعات میں امن کی راہیں نکالنے کے ساتھ ساتھ ملکی و قومی سلامتی کی بھی نئی راہیں تلاش کی جائیں۔ عید الاضحیٰ پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا کہ ملک کی داخلی سیکیورٹی کو بھی بنیان مرصوص کے زاویے میں ڈھالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کے سہولت کار عناصر کی راہیں سائنسی بنیادوں پر مسدود کی جائیں۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ خطے میں قیامِ امن اور تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کے بنیادی کردار سے شاکی قوتوں سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے نے کہا کہ حکومت قومی مسائل کے حل کے لئے فرسودہ روایتی طرزِ کہن مٹا کر دانشمندانہ روایت کی طرح ڈالے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حزبِ اقتدار اہلِ وطن کے مصائب و آلام پر آنکھیں کھولیں اور کاسمیٹک اعلانات کے برعکس درست اقدامات کریں۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ دہشت گردی کا ہر سانحہ، سانحہ ترلائی کی یاد تازہ کر دیتا ہے جس کے متاثرین کو حالات و سیاست کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ آقائے مقدسی نے کہا کہ ہم نے لہو میں تر درجنوں لاشے اٹھا کر بھی امن کا پرچم بلند کیا، دھرتی کے ماتھے پہ وفا کا تلِک لگایا مگر حکومتی وعدے پورے نہیں ہویے، ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ علامہ مقدسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ داخلہ جواب دیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیوں نہیں ہوا۔۔؟ انہی کوتاہیوں، تساہل و تعصب کی وجہ سے سانحات در سانحات رونما ہو رہے ہیں۔ سربراہِ تحریک نے باور کرایا کہ وزیرِ داخلہ محرم الحرام سے قبل تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے، اپنے گھر میں امن کے لیے بھی تھوڑی توجہ فرمائی جائے۔ علامہ مقدسی نے سانحات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قومی اداروں کا نیشنل ایکشن پلان پر جوائینٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے اور تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ کو مکمل اعتماد میں لیا جائے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ پاکستان نے پیغامِ عید الاضحیٰ میں واضح کیا کہ حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہم السلام کی عظیم قربانی حکمِ مشیت کی ترجمانی ہے، حضرت ذبیحؑ اللہ کی قربانی الله نے قبول فرما کر حضرت ابراہیمؑ کو خلعتِ امامت حضرت اسماعیلؑ کو ذبحِ عظیم کی نوید دی، اہلِ اسلام فلسفۂ قربانی کو زندہ کریں اور حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہم السلام کی راہ اپنا کر ابلیسی طاغوت کو نامراد کر دیں، یہود، ہنود و نصاریٰ کے ابلیسی ٹرائیکا کو اتحادِ امت کی کنکریوں سے سنگسار کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.