حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن کا مسئلہ اجاگر کرنے میں ناکام رہی ، قائد ملت جعفریہ کا سیالکوٹ کے وفد سے خطاب

ولایت نیوز شیئر کریں
اسلام آباد( ولایت نیوز) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف بھارتی جھکاؤ،حالیہ دورہ اسرائیل کے موقع پرمودی کافلسطینی علاقوں میں نہ جانامسئلہ کشمیرکوکمزورکرنے کی کوشش اوراس بات کی عکاسی ہے کہ عالمی سطح پرغیرمسلم قوتیں مسلم امہ کے مفادات کوزک پہنچانے کیلئے ایک ہوچکی ہیں ، مودی کے اسرائیلی دورے کامقصدبھارتی سرزمین کے ذریعے جنوبی ایشیا میں اسرائیل کوقدم رکھنے کیلئے راہ ہموارکرناہے ،بھارتی وزیراعظم مودی ملک ملک دورے کرکے دنیاکے سامنے اپناموقف بھرپوراندازمیں پیش کررہاہے جبکہ پاکستانی حکومت بھارتی جاسوس کلبھوشن رنگ ہاتھوں گرفتارکیے جانے کاباوجود اس کے اعتراف جرم کواجاگرنہیں کرسکی نہ کوئی فائدہ اٹھایاجاسکا، وطن عزیزکی سیاسی بساط سازشوں ، افتراق وانتشارکاشکارہے ، پوری قوت ایک دوسرے کوزیرکرنے پرصرف کی جارہی ہے ، ایک سال سے پانامہ کیس حاوی ہے ہرایک اسی پربات کررہاہے گویااس سے بڑاکوئی مسئلہ ہی نہیں حالانکہ پاکستان کواندرونی اوربیرونی محاذوں پربڑے چیلنجوں کاسامناہے جن سے نمٹنے کیلئے سیاسی وحدت کی ضرورت ہے اسی صورت میں قوم کی عزت وحرمت دوبالااورقومی مفادات کی نگہدشت ہوسکتی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکو ٹی این ایف جے ضلع سیالکوٹ کے ناظم الاموراحسان اللہ دیال کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی صدرپنجاب علامہ سیدحسین مقدسی بھی موجودتھے۔ آقای موسوی نے باورکرایاکہ ازلی دشمن بھارت کاموجودوزیراعظم مودی ہاتھ دھوکرپاکستان کے پیچھے پڑاہواہے جوتابڑتوڑغیرملکی دوروں میں پاکستانی مخالف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے جس کامقصدوحیدپاکستان کوغیرمستحکم کرناہے ، اس دہشت گردملک قراردلوانا، سی پیک کوسبوتاژکرنا،نیوکلیئرسپلائی گروپ میں شامل ہونا اور مسئلہ کشمیرسے دنیاکی توجہ ہٹاناہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کئی دہائیوں سے کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کررہاہے ، سات آٹھ لاکھ بھارتی افواج نے ظلم کابازارگرم اورکشمیریوں کاجنیادوبارکررکھاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت تمام چیزوں کوپاکستان کے کھاتے میں ڈال کرکشمیریوں کیلئے اعانت کودہشت گردی قراردیتاہے ۔ انہوں نے اس امرپرتعجب کااظہارکیاکہ بھارت نے 74ء میں اٹیمی دھماکے کیے تو75ء میں ان دھماکوں کی وجہ سے نیوکلیئرسپلائی گروپ کاقیام عمل میں لایاگیا ۔ آقای موسوی نے یہ بات زوردیکرکہی کہ عالمی سرغنہ بھارتی پشت پرہے ، مودی کاحالیہ دورہ امریکہ ، ربوں کھربوں کے معاہدے ، دورہ اسرائیل کے موقع پربھارت اسرائیل کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے اوردفاع سمیت سات معاہدوں پردستخط بھارت کو امریکی آشیربادہے ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی وزیراعظم نے اسرائیل کادورہ کیاجس کاشانداراستقبال کیاگیااوراسرائیلی نیتن یاہونے پروٹوکول کے ساتھ ریڈکارپٹ استقبال کیا، دورے کوغیرمعمولی کوریج دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے اس موقع پر بھارت میں آبادتیس کروڑمسلمانوں کواہمیت نہیں دی جوکسی صورت میں اسرائیل کیساتھ تعلقات نہیں چاہتے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.