اہم خبریںتازہ ترین خبریںمشرق وسطیٰپاکستان

مشترکہ دفاعی معاہدے کو صرف باہمی دفاع تک محدود رکھا جائے۔ سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی

ولایت نیوز شیئر کریں

مسلمانوں کے آپسی تنازعات کو اسلام و کفر کی جنگ قرار دینا درست نہیں۔ آغا حسین مقدسی

عالمی استعماری قوتوں کا حتمی نشانہ ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان ہے۔ علامہ حسین مقدسی

پاکستان کو پرائی جنگوں سے بچانا استعماری سازش کو ناکام بنانے کے مترادف ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے ایک دو نہیں بلکہ تمام سرحدوں کو محفوظ بنانا ہو گا۔ آغا حسین مقدسی

پوری قوم ملکی سالمیت کی جنگ میں مصروف عساکرِ پاکستان کی پشت پر ایستادہ ہے۔ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ

پائیدار امن اور انسدادِ دہشتگردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شِقوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ سربراہ ٹی این ایف جے علامہ حسین مقدسی کا مرکزی عہدیداران سے خطاب

لاہور ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقہِ جعفریہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو صرف ایک دوسرے کے دفاع تک محدود رکھا جائے، مسلمانوں کے آپسی تنازعات کو اسلام و کفر کی جنگ قرار دینا درست نہیں، عالمی استعماری قوتوں کا حتمی نشانہ ایٹمی صلاحیت کا حامل پاکستان ہے، پاکستان کو پرائی جنگوں سے بچانا استعماری سازش کو ناکام بنانے کے مترادف ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے ایک دو نہیں بلکہ تمام سرحدوں کو محفوظ بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈکوارٹر مکتبِ تشیُع میں ٹی این ایف جے کے مرکزی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آغا سید حسین مقدسی نے باور کرایا کہ پوری قوم ملکی سالمیت کی جنگ میں مصروف عساکرِ پاکستان کی پشت پر ایستادہ ہے اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم گروپوں پر عملی پابندی عائد کی جائے جو بیرونی قوتوں کے مقامی سہولتکار ہیں اور اپنے متشدد نظریات کے تحت تاحال شدت پسندی کی ترویج میں مصروف ہیں۔ آغا حسین مقدسی نے کہا کہ پائیدار امن اور انسدادِ دہشتگردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی تمام شِقوں پر بِلا رو رعایت عملدرآمد ناگزیر ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان کو استحکام و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے جہالت و بیروزگاری کا خاتمہ اور تمام مکاتبِ فکر کے آئینی حقوق کی یکساں ادائیگی یقینی بنانا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.