تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی کال پر 18 ستمبر بروز جمعہ "یوم ترحیم” کے طور پر منایا گیا،
ملک بھر کی طرح پشاور امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر خان رسی وٹاں میں مجلس ترحیم و دعائیہ تقریب کا انعقاد،
دہشت گردی کے خلاف شہید ہونے والے عساکر پاکستان، پولیس کے جوانوں، شہدائے دین و وطن کو خراج عقیدت،
پشاور (ابامسلم زیدی) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر "ایام عزائے حسینی” کے دوران شہید اور وفات پاجانے والے مومنین و مسلمین کے بلندئ درجات کے لیے آج 18 ستمبر بروز جمعہ "یوم ترحیم” کے طور پر منایا گیا اس مناسبت سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پشاور کے زیر اہتمام صوبائی دفتر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبرپختونخوا و امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر رسی وٹاں میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں فیضیاب حسین فیضی، ڈاکٹر علی ریحان، حاجی ساجد علی کربلائی، حاجی عابد علی و ذاکر اہلبیت امجد حسین غدیری صاحب نے خراج عقیدت پیش کیا. جبکہ خطیب آل عبا میر علی عارف زیدی صاحب نے مجلس عزا سے خطاب کیا، شرکاء مجلس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے پانچ اصولوں ولائے علی، عزائے حسین، حرمت سادات، احترام مرجعیت و مرکزیت پر قائم رہتے ہوئے عقیدہ و نظریہ کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے، اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عساکر پاکستان، پولیس کے سپوتوں، شہدائے دین و وطن کو خراج عقیدت اور ایام عزائے حسینی کے دوران وفات پانے والے مومنین کے بلندئ درجات کیلیے دعائیں کی گئیں۔
