پشاور: ٹی این ایف جے خیبرپختونخوا کے صوبائی دفتر میں جشن انوار رجب کا انعقاد
سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی و سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حسین مقدسی کی خصوصی ہدایت پر 11 تا 13 رجب قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ عالمی جشن مرتضوی کی مناسبت سے صوبائی دفتر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ خیبر پختونخوا امام بارگاہ ماسٹر غلام حیدر خان رسی وٹاں پشاور میں جشن انوار رجب کا انعقاد، جشن کا آغاز مختار جنریشن پشاور کے کمسن ثناء خواں نے تلاوت حدیث کساء سے کیا،جشن سے علی حجاش، علی حسان، ڈاکٹر علی ریحان، علی مسکان، مختار فورس کے کمانڈر ساجد علی کربلائی، تحریک کے رہنما حاجی عابد، گل بادشاہ نقوی و ذاکر خوش بیاں امجد حسین غدیری نے گلہائے عقیدت پیش کیے، جشن کا اختتام پر قبلہ میر علی عارف زیدی نے قوم و ملت کی بقاء و سلامتی کے لیے دعاؤں پر ہوا، آخر میں کیک کاٹا گیا مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
