یوم صغیر کربلاؑ: دنیائے اطفال کے ابدی و سرمدی ہیرو شہزادہ علی اصغر ؑ کے یوم ولادت پر نور کی تقاریب

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور(ولایت نیوز) 9 رجب المرجب کو قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کردہ عشرہ اجر رسالت ؐ کی مناسبت سے دنیائے اطفال کے ابدی و سرمدی ہیرو شہزادہ علی اصغر ؑ کو خراج پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم صغیرکربلا کی تقریبات کا انعقادکیاگیا۔

مختار جنریشن ضلع پشاور و خانوادہ ساجد علی کربلائی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد بسلسلہ ظہورِ پرنور باب الحوائج شہزادہ علی اصغر ؑ ابنِ مولا امام حسینؑ رہائش گاہ ساجد علی کربلائی کوچہ رسالدار پشاور میں منعقد ہوئی۔ محفل میں جنریشن کے بچوں نے کثہر تعداد میں شرکت کی۔ کیک کشائی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف تقسیم کیے گئے۔ آخر میں قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ الموسوی النجفی سرکار کی صحت و سلامتی اور مشنِ ولا و عزا کی ترقی، استحکام اور ترویج کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی کنونیرعشرہ اجررسالت کمیٹی ڈاکٹرایس ایم رضوی نے مجلس فروغ حسینیت کے زیراہتمام باب العلم اکیڈمی میں محفل صغیرکربلاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہزادہ علی اصغر نے فیصلہ کن معرکہ حق و باطل میں یزیدیت کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیاجن کا انمول کردار دنیا ئے اطفال کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہکربلا کے ششماہے شہزادہ علی اصغر ؑ کی قربانی سے اٹھنے والا انقلاب ہر دور کے ظالموں کی شکست کی نوید ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی شیطانوں کے مظالم اور جبرو استبداد سے نجات حاصل کرنے کیلئے دامنِ محمدؐ و آل محمد ؑ مضبوطی سے تھام کر جرات و دلیری کا مظاہرہ کرکے عالمی استعمار سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

ڈاکٹررضوی نے اس عہد کا اظہار کیا کہ امن و سلامتی کے فروغ، ظلم و بربریت کی مذمت اور مظلومین کی حمایت کیلئے عملی جدوجہد تاظہورِ امام زمانہ ؑ جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے یہ بات زوردیکر کہی کہ موجودہ آفت زدہ دور میں بھی اسوہ محمدؐ وآل محمدؑہر دورمیں ابلیسی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے بہترین نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزمائش اور ابتلاء سے نجات کیلئے مسلمانا ن عالم کو دروازہ محمدؐ و آل محمدؐ پر سر تسلیم خم کرنا ہوگا اورسرخروئی کیلئے دامن اہلبیت ؑ کو تھامنا ہوگاجن سے وابستگی حسب ِفرمان رسول ؐکامرانی کی ضمانت ہے۔

ڈاکٹررضوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ عالم اسلام صحیح معنوں میں اگر سیرت محمد ؐو آل محمدؐ پر عمل کرے تو پوری دنیا پر اسلام کا پھریرا لہرائے گا،باطل سرنگوں ہوگا اور حق غالب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سیرت مصطفیٰ و آل مصطفی نمونہ کامل اور نجات اخروی کا زینہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.