مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ال پاکستان عزم نو تنظیمی کنونشن 13/14 دسمبر کو راولپنڈی میں ہوگا
ملک بھر سے طلباء نمائندگان شرکت کرینگے ، دعوت نامے ، اشتہارات جاری کردئیے گئے،چیئرمین محمد باس کاظمی
راولپنڈی (ولایت نیوز) مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے آل پاکستان تنظیمی کنونشن کا اعلان کردیاگیا ہے. تنظیم کے مرکزی چیئرمین سید محمد عباس کاظمی کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دو روزہ کنونشن 13/14 دسمبر بروز ہفتہ اتوار ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع علی مسجد راولپنڈی میں ہوگا جس میں ملک بھر سے تنظیمی عہدیداران اور نمائیندے شرکت کریں گے. تفصیلات کے مطابق کنونشن کے پہلے روز مقابلہ منقبت خوانی ہوگا جبکہ اختتامی روز کنونشن میں اہم تنظیمی فیصلے کیئے جائینگے. اجلاس میں مختار ایس او کی نگران کونسل کے علاؤہ مرکزی صدر سید علی نقی نقوی اور دیگر مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنونشن کے لیئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ تنظیم کے میڈیا سیل کے مطابق عزم نو کنونشن کے عنوان سے ہونیوالے اس پروگرام کے دعوت نامے اور اشتہارات جاری کیئے جارہے ہیں.

