گلگت بلتستان میں نفرتوں کی آبیاری تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے، تحریک نفاذفقہ جعفریہ

ولایت نیوز شیئر کریں

گلگت بلتستان میں نفرتوں کی آبیاری تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے، تحریک نفاذفقہ جعفریہ
حساس ترین علاقہ کوشدت پسندی، تکفیریت اور بیرونی تنخواہ دارگروپوں کی سازشوں سے بچایا جائے۔ علامہ بشارت امامی
کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں
پیٹ اور ایڈ کے چکر میں فتنہ پھیلایا جارہا ہے،اُپنا عقیدہ چھوڑو مت دوسرے کا چھیڑوو مت کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے
گروہیت،لسانیت،دہشتگردی اور عصبیتوں کی کاروائیوں میں ملوث عناصر اسلام و پاکستان کے دوست نہیں،شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں
وطن عزیز پاکستان کے مصائب و آلام کا بنیادی سبب عدل و انصاف کا فقدان ہے۔ سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے کاعہدیداران سے خطاب

اسلام آباد ( ولایت نیوز) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہاہے کہ گلگت وبلتستان میں کالعدم گروپوں کی نفرت کی آبیاری تشویشناک ہے، حساس ترین علاقے کوشدت پسندی، تکفیریت اور بیرونی تنخواہ دارگروپوں کی سازشوں سے بچایا جائے،کالعدم جماعتوں کو ملنے والی ڈھیل کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے بقول پاکستان میں کوئی شیعہ سنی لڑائی نہیں،پیٹ اور ایڈ کے چکر میں فتنہ پھیلایا جارہا ہے،اُپنا عقیدہ چھوڑو مت دوسرے کا چھیڑوو مت کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے،ہر قسم کی گروہیت،لسانیت اور دہشت گردی اور عصبیتوں کی کاروائیوں میں ملوث عناصر اسلام و پاکستان کے دوست نہیں بلکہ شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے تحریک نفاذفقہ جعفریہ اسلام آباد کے ناظم الامور علامہ سیدکاظم رضاکاظمی کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ امامی باورکرایاکہ وطن عزیز پاکستان کو جن مصائب و آلام کا سامنا ہے ان کا بنیادی سبب قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کے فرمان مطابق عدل و انصاف کا فقدان ہے لہذا تمام تر مسائل کے حل کیلئے تمام کے حقوق کی برابر کی سطح پر ادائیگی اور عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،جب تک حکمران و سیاستدان پاکستان کے اصل اہداف و مقاصد کوسامنے رکھ کر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں پر عمل پیرا نہیں ہونگے اس وقت تک مزید مصائب و آلام کا شکار رہیں گے۔علامہ امامی نے کہاکہ اس وقت بے حیائی،بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام پرعرصہ حیات تنگ کررکھا ہے اگر ہم تمام مشکلات سے نجات چاہتے ہیں الہی نمائندوں کی پیروی کرتے ہوئے استعمارکے بجائے ذاتِ پروردگار کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہونا ہوگا،اسی میں ہماری نجات اور کامیابی و سرفرازی کا رازمضمر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم اپنا قتل گوارہ کرسکتے ہیں مگر اسلام،پاکستان اور عوام کو ہر گز قتل نہیں ہونے دیں گے، عشرہ اسیران کربلاکے پروگراموں میں ملت جعفریہ کے دینی حقوق کے حصول اورولاء و عزا کے پاکیزہ مشن کے تحفظ،مسلمہ مکاتب کے مابین تفریق پیدا کرنے کی دشمن کی ہر سازش کو ناکام کرنے کے عہد کا اعادہ کیاجائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.