متنازعہ فوجداری ترمیمی بل مسترد کرنے کیلئے صدر مملکت کے نام تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا مراسلہ ؛ علامہ مقدسی نے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

ولایت نیوز شیئر کریں

اسلام آباد (ولایت نیوز) سینیٹ سے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پاس ہونے پر مکتب تشیع کی تشویش اور بل کو مسترد کرنے کیلئے صدر مملکت کو مفصل مراسلہ تحریر کردیا ہے ۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے اپنے مراسلے میں صدر مملکت کو بل کے قانون بن جانے کی صورت میں مضمرات اور اس کے غلط استعمال کے حوالے سے مکتب تشیع کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے ۔

تحریک نفاذذ فقہ جعفریہ نے اپنے مراسلے میں جہاں دیگر سوال اٹھائے ہیں وہیں صحابہ و اہلبیت کی تعریف اور توہین کی وضاحت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حسین مقدسی نے علامہ عبد الحسن سرحدی ، علامہ اظہر عباس حیدری ، حاجی مختار شاہ ، علامہ قمر حیدر زیدی، راجہ ذوالفقار اور علا حیدر کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جو تحقیقی ، قانونی ، میڈیا اور عوامی رابطہ کے حوالے سے کام کریں گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.