پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں سفاک دہشت گردی نے فضاؤں کو سوگوار کردیا۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی؛ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا مطالبہ

ولایت نیوز شیئر کریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں سفاک دہشت گردی نے فضاؤں کو سوگوار کردیا۔ علامہ آغاسیدحسین مقدسی
پاک وطن کی بقا، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں‘ انکے سہولت کاروں کو نکیل ڈالنا، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدضروری ہے
فرانس،سویڈن اورڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی، قبیح فعل کا ارتکاب عالم اسلام کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے
اسلام دشمن قوتوں کیجانب سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شعائر اسلامی کا مذاق اڑانے، قرآن پاک کی بے حرمتی پر عالمی ادارے فوری نوٹس لیں
حضرت شہزادہ علی اصغرؑ کا کربلاکے میدان میں کمسنی کے باوجود کردار قیامت تک آنے والی نسلوں کو کیلئے عظیم درسگاہ، مشعل راہ ہے
قوم وملک کی بھلائی کیلئے حکمران سیاستدان وطن بچانے کیلئے تمام ترتوانائیاں صرف کریں۔سربراہ ٹی این ایف جے کا محفل نور سے خطاب
عشرہ اجررسالت کے اختتام پر 10رجب کو باب المرادحضرت امام تقی الجوادؑ کا یوم ولادت پرنورمذہبی جذبے کیساتھ منایاجائیگا

راولپنڈی (ولایت نیوز ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہاہے کہ پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکہ کرکے سفاک دہشت گردوں نے ایک بار پھر فضاؤں کو سوگوار کردیا، دہشت گردی کی اس گھناؤنی اور انسانیت سوز واردات میں پولیس اہلکاروں سمیت سو سے زائدبے گناہ افراد شہید جبکہ،سینکڑوں موت وحیات کی کشمکش ہیں، اس سفاکانہ کاروائی پر ہر آنکھ نم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک وطن کی بقاء و سلامتی، استحکام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دہشت گردوں‘ انکے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو نکیل ڈالنے کیلئے نیشنل ایکشن پر عملدرآمدضروری ہے،فرانس اور سویڈن کے بعد ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی، قبیح فعل کا ارتکاب عالم اسلام کے منہ پرزوردارطمانچہ ہے،اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شعائر اسلامی کا مذاق اڑایا جاتا ہے‘ قرآن پاک کی مختلف طریقوں سے بے حرمتی اور شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کا ارتکاب روزکامعمول بن چکا ہے، عالمی ادارے فوری نوٹس لیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی پریشانیاں میں مزید اضافہ کردیاہے،مسلسل عدم استحکام کا شکار معاشی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ کوئی واضح اور دیرپا پالیسی اختیار کر کے مسائل کے آگے بند باندھا جائے،کمسن مجاہد ِکربلا حضرت شہزادہ علی اصغرؑ کا کربلاکے میدان میں کمسنی کے باوجود عظیم کردار قیامت تک آنے والی نسلوں کو کیلئے عظیم درسگاہ، مشعل راہ ہے۔عشرہ اجررسالت کے اختتامی روز 10رجب کو باب المرادحضرت امام تقی الجوادؑ کا یوم ولادت پرنور کی محافلِ میلاد کانفرنسوں، سیمیناروں اور دیگر تقریبات کے ذریعے دفاع وطن کیلئے عساکر پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صدائے احتجاج بلند کی جائیگی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نیعالمی عشرہ اجر رسالت کی مناسبت سے دنیائے اطفال کے سب سے بڑے ہیروکمسن مجاہد ِکربلا حضرت شہزادہ علی اصغر علیہ السلام کا یومِ ولادت پُرنورکے موقع پر محفل نورسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ سیدحسین مقدسی نے باورکرایاکہ ملک میں جاری دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے حکو مت محکم حکمتِ عملی اپنائے، انسداد دہشتگردی کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز دوقومی نظریے کے تحت معرضِ وجود میں آیا تھا اس لئے اسکی اساس اسلام کو قرار دیا گیا۔انہوں نے اپیل کی کہ حکمران سیاستدان قوم و ملک کے مفادات کو ترجیح دیں اوروطن بچانے کو تمام ترتوانائیاں صرف کریں اسی میں قوم وملک کی بھلائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.